قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز

کرسٹن کے ہاکنز نے آج لاہور میں امریکہ کے نئے قونصل جنرل کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ محترمہ ہاکنز اس کردار میں مسٹر ولیم کے مکانیول کی جگہ لے رہی ہیں۔

محترمہ ہاکنز نے کہا،  "میں صوبہ پنجاب میں لوگوں کے ساتھ ملاقات اور کام کرنے کی منتظر ہوں تاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے۔” "ہمارے پاس اپنے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو اکٹھے آگے بڑھانے کے بہت سے مواقع ہیں، جن میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، امریکہ-پاکستان ‘گرین الائنس’ فریم ورک کے ذریعے آب و ہوا اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنا، اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بڑھانا شامل ہے۔”

محترمہ ہاکنز، لاہور میں 34 ویں امریکی قونصل جنرل ہیں اور  یو ایس فارن سروس کی کیرئیر ممبر ہیں اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں کوآرڈینیٹر برائے اقتصادی اور ترقیاتی امداد کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ اس کردار میں، انہوں  نے پاکستان میں امریکی شہری امدادی پروگراموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ سے متعلق کوششوں کی نگرانی کی۔

محترمہ ہاکنز نے اس سے قبل پاکستان میں 2015 سے 2017 تک امریکی سفارت خانے کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن میں بھی کام کیا ہے، جہاں انہوں نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کا انتظام کیا اور میڈیا کی مصروفیات کو مربوط کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ان کی دیگر سابقہ اسائنمنٹس میں واشنگٹن میں یورپی اور یوریشین امور کے بیورو کے سینئر جارجیا ڈیسک آفیسر شامل ہیں،  کییو ، یوکرین میں نائب ترجمان؛ ماسکو، روس میں پولیٹیکل آفیسر اور فرنٹ آفس اسٹاف اسسٹنٹ؛ اور کنگسٹن، جمیکا میں قونصلر آفیسر شامل ہیں.

محترمہ ہاکنز کا تعلق ورجینیا سے ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف ورجینیا سے خارجہ امور اور معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ محترمہ ہاکنز روسی  یوکرینی اور فرانسیسی زبانیں بولنے کی مہارت رکھتی ہیں۔