عوامی سفارت کاری

ریاست ہائے متحدہ امریکہ قونصلیٹ لاہور کی عوامی سفارت کاری کی ٹیم پنجاب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں عوام کے عوام کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔لاہور ذرائع ابلاغ کے اعتبار سے اور فن و ثقافت اور موسیقی کے متحرک شعبوں میں پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔لاہور قونصلیٹ کی پریس ٹیم صحافیوں کے ساتھ رابطہ میں رہتی ہے اور پریس ریلز جاری کرتی ہے اور ذرائع ابلاغ کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر قونصلیٹ کے ساتھ منسلک رہنے کے لئے آپ ہمیں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر فالو کر سکتے ہیں۔

پاکستان پچیس ہزار سے زائد اراکین پر مشتمل الومینائی کا دنیا میں سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتا ہے۔ پنجاب میں پاکستان ۔یو ایس الومینائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کی شاخیں لاہور ، ملتان اور بہاولپور میں قائم ہیں۔ہمارے متحرک الومینائی نیٹ ورک کے علاوہ  امریکی قونصل خانہ  لاہور وہاڑی، ملتان، سرگودھا ۔فیصل آباد اور لاہور میں لنکن کارنر کی پانچ شاخیں چلا رہا ہے۔

ہم درج ذیل شعبوں میں عوامی سفارت کاری کے کئی پروگرام اور عطیات کے سلسلے چلا رہے ہیں:

یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کار

لاہور قونصلیٹ میں عوامی سفارت کاری میں ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہمارا یونیورسٹی اشتراک کا پروگرام ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے پنجاب کی پانچ بڑی جامعات کو امریکہ کی ہم منصب یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کیاہے۔اس اشتراک کار کے تحت تبادلہ کے دوروں ،نصاب کی ترقی و ترویج اور مشترکہ تحقیق کے منصوبوں کی اعانت کی جاتی ہے۔

انگریزی زبان کی تربیت:

ہماری اگلی بڑی سرمایہ کاری انگلش ایکسس مائکرو سکالر شپ پروگرام  (ایکسس) میں ہے جس کے تحت معاشی طور پر پسماندہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہائی سکول کے طلبہ کو سکول کے وقت کے بعد کی کلاسوں اور جامع ادوار کے ذریعے انگریزی کی بنیادی تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔۲۰۰۴ء میں شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے ذریعہ اب تک ملتان، لاہور،سرگودھا اور فیصل آباد سے چار ہزار طلبہ الومینائی کا حصہ بن چکے ہیں۔

ثقافت کا تحفظ:

ثقافتی ورثہ کے مقامات کے اعتبار سے پنجاب انتہائی اہم خطہ ہے۔ایمبسیڈر فنڈ فار کلچرل پریزرویشن کے تحت ہمیں آغا خان کلچرل ٹرسٹ اور والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہورکے اشراک سے وزیر خان چوک کی بحالی پر فخر ہے۔ہم نے ملتان،گجرات،شیخو پورہ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،اُوچ شریف اور بہاولپور سمیت پنجاب بھر میں درجن بھر آثار قدیمہ کی بحالی کے لئے سرمایہ کاری کی ہے۔

 ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ تبادلہ کا پروگرام:

گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ قونصلیٹ لاہور نے کم وبیش پانچ سو پاکستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کوامریکی دفتر خارجہ کے تبادلہ کے متنوع پروگراموں کے تحت امریکہ بھیجا ہے۔پاکستان دنیا بھر میں سب سے بڑے دو قومی فل برائٹ پروگرام کا حامل ملک ہے۔

تاجروں کی مدد و اعانت:

پاکستانی اور امریکی تاجروں کے مابین تعلق کو بڑھانے کے لئے حال ہی میں امریکی دفتر خارجہ نے لاہور اور آسٹن شہروں کے درمیان دوطرفہ تبادلہ کے پروگرام کے لئے رقم فراہم کی ہے۔اس پروگرام میں تکنیکی سٹارٹ اپس کی بنیاد رکھنے والوں،سرمایہ کاروں اور سرکاری افسروں کو بہترین طریقہ کار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ۔اے ٹی ایکس ۔پاک لانچ انٹریپریونر پروگرام میں شرکت کے نتیجہ میں پروگرام میں شرکت کرنے والے ستّر فیصد سے زائد پاکستانی سٹارٹ اپس کو ابتدائی سرمایہ کاری کے لئے رقم فراہم کی گئی  اور آسٹن میں قائم ایک فنڈ (۱۸۳۹ وینچرز) نے پاکستانی تاجروں کی مدد کرنے کے لئے دو کروڑ ڈالر کا ایک فنڈ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔