- قونصل جنرل شانٹی مُور
- پریس ریلز
قونصل جنرل شانٹی مُور
شانٹی مُور امریکی محکمہ خارجہ کے سفارت کار ہیں جنہوں نے ۲۰۰۰میں بطور پکرنگ-رینگل فیلو محکمہ خارجہ میں شمولیت اختیار کی۔ محکمہ خارجہ میں اپنی ۲۳ سال سے زیادہ عرصہ ملازمت کے دوران شانٹی نے کویت ، قطر، کوسوو، نکاراگوا، افغانستان، بارباڈوس ،مشرقی کیریبئن اور پورٹ آف اسپین میں دوسالہ طویل مدت پر محیط ناظم الامور اور ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ انھوں نے متواتر دو بار امریکی ریاستوں اور ہوابازی کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکی مشن کے دفتر برائے مذاکرات کیلئے بھی کام کیا۔
شانٹی اس وقت امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل تعینات ہیں جہاں وہ معاشی ترقی میں بہتری لانے، پاک-امریکہ گرین الائنس کے تحت سبز پروگراموں کے نفاذ اور تعلیم کے فروغ جیسے ہمارے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے اہل پاکستان کے اشتراک سے خیبر پختوخوا میں جاری کوششوں کی قیادت کررہے ہیں۔
شانٹی نے کنساس یونیورسٹی سے بیچلرز، جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے خارجہ اُمور میں ماسٹرز اور واشنگٹن ڈی سی میں واقع نیشنل وار کالج سے قومی سلامتی کے علوم میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ وہ ہیری ایس ٹرومین اسکالر، رونالڈ ای میکنائر اسکالر اور پیراگوئے کیلئے فلبرائٹ اسکالر بھی ہیں۔ شانٹی نے سلویا ڈیاز ڈی مُور سے شادی کی اور دونوں کا ایک بیٹا کینڈرک ہے۔