امریکی معاون وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوے کا دورہ پاکستان

اسلام آباد (۸  ِجنوری ۲۰۲۱ء ) __ریاست ہائے متحدہ  امریکہ کے معاون وزیر دفاع برائے ہند بحرالکاہل  سلامتی اُمور ڈیوڈ ہیلوے نے پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ۷    جنوری کو ملاقات کی۔ جناب ڈیوڈ ہیلوے نے افغانستان امن مذاکرات میں معاون کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور  تشدد کے واقعات میں کمی اور اسلامی جمہوریہ کے مذاکرات کاروں  اور طالبان کے درمیان بامعنی  مذاکرات کی بحالی کی اشد ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جناب ہیلوے نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد اور باہمی مفادات پر مبنی سیکیورٹی اشتراک کار کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے تعاون مضبوط کرنے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔