Flag

An official website of the United States government

تارکین وطن کے ویزے

پسمنظر

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادتمام اقسام کے تارکین وطن کے ویزوں پر کاروائی کرتا ہے۔تاہم زیادہ تر اقسام کی درخواستوں کی بھرمار اور عملہ کی قلت کے پیش نظر انٹرویوز کے لئے کافی انتظارکرنا پڑتا ہے۔چونکہ عملہ کی تعداد اور مقامی حالات استعداد کار اور وقت کے تعین پر   اثرانداز ہوتے ہیں اس لئے انتظار کی مدت کا  دورانیہ صحیح طور پر بتانا ناممکن ہے۔اگر آپ کو زندگی اور موت جیسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور آپ تیز تر کاروائی کی درخواست کرنا چاہتے ہیں تو این وی سی ایکسپیڈائٹ ایٹ اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی  اور اس ویب سائٹ پر موجود رہنمائی سے استفادہ کریں۔

اگرآپ اپنے کیس کاسٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو اس پتہ پر رابطہ کیجئے۔:

پاکستان کے شہریوں اور یہاں مقیم افراد کے لئے تارکین وطن ویزوں پر کاروائی سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادمیں کی جاتی ہے۔

کسی بھی غیر ملکی کے لئے تارک وطن کے طور پر ویزے کی درخواست دینےکے لئے ضروری ہے کہ عام طور پر اُس کو امریکہ کا کوئی شہری یا قانونی طور پر امریکہ میں مستقل طور پر مقیم قریبی رشتہ دار یا متوقع امریکی آجر سپانسر کرے اور غیر ملکی تارک وطن کے طور پر ویزے کی درخواست دینے سے پہلے اُس کی منظور شدہ درخواست موجود ہو۔سپانسر  اس عمل کا آغاز غیر مُلکی شخص کی جانب سے امریکن سٹیزن شپ ایند امیگریشن سروسز کے نام ایک درخواست سے کریگا۔  آپ چاہیں تو امریکی ویزہ کی اقسام کی ڈائریکٹری یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اور امریکہ کے لیے مختلف طرح کے امیگرینٹ ویزوں بشمول ویزہ لاٹری پروگرام کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ غیر ملکی تارک وطن کےلیے امیگریشن ویزہ یا لاٹری ویزہ کے عمل کا مرحلہ وار آغاز کر سکتے ہیں ۔

جب آپ کی درخواست امریکن سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزکی طرف سے منظور ہو جائے اور آپ نیشنل ویزہ سینٹر

کے ساتھ ابتدائی کاروائی مکمل کر لیں یااگر آپ کو تنوع کے لئے دیئے جانے والے ویزہ لاٹری کے لئے منتخب کیا گیا ہو اورآپ کنٹکی قونصلر سینٹر کی کاروائی مکمل کر چکے ہوں  تو این وی سی یا کے سی سی کی جانب سے دی گئی ہدایات کا مشاہدہ کریں  اور مزید رہنمائی کے لیے ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

پوسٹ اسلام آباد۔ امیگریشن ویزہ کے لیے  اکثر پوچھے  جانے والے سوالات

خاندان کی بنیاد پر کی جانے والی نقل مکانی

منگیتر کا ویزہ

ملازمت کی بنیاد پر لیا جانے والا ویزہ

تنوع کے لئے دیا جانے والا ویزہ