ریاستہائے متحدہ امریکہ کا سفارتخانہ اور قونصل خانے۱۷ مارچ سے معمول کے امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا درخواست گزاروں سے طئے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر رہے ہیں۔ لہٰذا آپ کی ویزا اپائنٹمینٹ بھی منسوخ کی جاتی ہے ۔ ہم معمول کی ویزا خدمات جلد از جلد بحال کریں گے تاہم اس وقت کوئی بھی مخصوص تاریخ دینے سے قاصر ہیں۔ ایم آر وی فیس اب بھی مؤثر ہے اور جس ملک میں خریدی گئی ہے وہاں پر ویزا درخواست کے لیے تاریخ خریداری سے لیکر ایک سال کی مدت تک قابل استعمال رہے گی۔ اگر آپ کا معاملہ ہنگامی نوعیت کا ہے اور آپ جلد از جلد سفر کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی ہنگامی ملاقات کے لیے جی ایس ایس سائیٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
ہم امریکی شہریوں کو معمول کے مطابق سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔
مندرجہ ذیل صورتحال میں ہنگامی طور پر ویزا کی درخواست کی جا سکتی ہے:
نان امیگرنٹ ویزا:
۱-انسانی بنیادوں پر ہنگامی سفر کے حامل درخواست گزار جیسا کہ فوری علاج کی ضرورت یا خاندان میں کسی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ علاج معالجہ کی ضروریات کے لیے جی ایس ایس کی ویب سائیٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
۲- اَشد ضروری کام کے لیے سفر جس کے نتیجہ میں امریکہ اور پاکستان کے غیر معمولی طور پر مستفید ہونے کے امکانا ت ہوں اور درخواست گزار کے پاس منظور شدہ اجازت نامہ موجود ہے۔ کام کے لیے سفر کرنے کےلیے جی ایس ایس کی ویب سائیٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
ہنگامی اپائنٹمینٹس کی اہلیت
۱-آئی آر فور کے تحت گود لیے جانے والے بچے
۲-گمشدہ مستقل رہائشی کارڈز کی جگہ بورڈنگ فوائل بنوانے والے افراد
۳-فوری علاج معالجہ یا درخواست گزار کے خاندان میں انتقال کی صورت میں سفر کے خواہاں افراد
۴- حاملہ درخواست گزار ( طبی معائنہ کے لیے پینل معالج سے تصدیق شدہ کاغذات)
۵- وہ درخواست گزار جو یکم مئی کو ویزا کی درجہ بندی سے باہر ہوجائیں گے۔
۶-ہنگامی ملاقات کی درخواست جمع کرانے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ سے پیغام ارسال کریں