اسلام آباد (۸ ِنومبر، ۲۰۱۶ء) – محکمہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون پاکستان (آئی این ایل – پی) کی ڈائریکٹر کیٹ سٹانن نے آٹھ نومبر کو محکمہ انسداد بدعنوانی (نیب) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت فرانزک آلات کی خریداری اور تریبت کیلئے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر کی اعانت فراہم کی جائی گے جس سے نیب کے اہلکاروں کی تفتیش ، دستاویزی چھان بین کے حوالے سے استعداد کار میں اضافہ اور نیب کے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے مشن کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ قائم مقام چیئرمین نیب محمد امتیاز تاجور اورنیب کی سینئر قیادت نے تعاون کیلئے آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ اور مستقبل میں اعانت کے منصوبوں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کی استعداد کار میں بہتری آئے گی ۔
نیب پاکستان میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کا مقصد تین نکاتی طریقہ کار (آگاہی، روک تھام اور نفاذ) پر عمل پیر ا ہو کر ملک میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیٹ سٹانا نے ملک میں انسداد بد عنوانی کے لیے نیب کی آگاہی، روک تھام اور نفاذ کی حکمت عملی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ امریکہ کی دنیا بھر میں اولین ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون کا مقصد موثر غیر ملکی اعانت کی فراہمی اور عالمی تعاون کو فروغ دے کر بین الاقوامی جرائم اور غیر قانونی منشیات کے امریکہ اور اس کے شہریوں پر اثرات کو کم کرنا ہے ۔ آئی این ایل کے قانون کی حکمرانی پروگرام کے تحت اب تک نیب کے تفتیش کاروں اور عدالتی عملے کو تربیت اور ضروری آلات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ آئی این ایل کی مالی اعانت سے چلنے والے آئی سی آئی ٹی اے پی پروگرام کے تحت نیب کے تفتیش کاروں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
محکمہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون پاکستان (آئی این ایل – پی) ۹۰ سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور ان ممالک کو جرائم، کرپشن، انسداد منشیات سے متعلقہ جرائم، پولیس کے ادروں میں اصلاح، اور صاف اور شفاف احتساب کیلئے قانون عدالتی نظام کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا ہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔