امریکی قونصل خانے کی جانب سے طالبات کیلیے ہاکی تربیتی کیمپ

گروپ شاٹ

امریکی قونصل خانے کی جانب سے انگریزی زبان کی تربیت کے منصوبے انگلش ایکسز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام (Access) سے تعلق رکھنے والی 30 طالبات کیلیے ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد طالبات کی دو ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔ کراچی میں واقع اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے کوچز نے طالبات کو تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ، قونصل خانے کے اہلکار اور نامور پاکستانی ہاکی کھلاڑی اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار، کامران اشرف، ایاز محمود، سمیر حسین، صفدر عباس اور قمر ابراہیم بھی موجود تھے۔

تربیتی کیمپ میں شریک طالبات اور ہاکی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بے شمار فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ یہ کھیل خواتین میں بھی بے انتہا مقبول ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں خواتین کی ہاکی کو پروان چڑھایا جائے اور کراچی سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔

آدمی ایک گروپ کے سامنے بول

قونصل جنرل برائن ہیتھ نے مزید کہا کہ کھیل مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو قریب لانے کا ذریعہ ہیں اورہاکی اور دیگر کھیلوں سے متعلق آفیشلز اور کوچز ان نوجوان کھلاڑیوں کیلیے مشعل راہ ہیں۔

امریکی حکومت کے انگریزی زبان کی تربیت کے منصوبے انگلش ایکسز مائیکرو اسکالرشپ پروگرام (Access)

کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں۔