وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ پاکستان

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ; وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور قومی سلامتی کے لئے وزیر اعظم کےمشیرسرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ طور پر امریکہ اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کرینگے۔ تزویراتی مذاکرات کی بحالی کے بعد، جن کا اعلان وزیر خارجہ کیری کے اگست ۲۰۱۳ء کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا، بات چیت کا یہ دوسرا دور ہے جس کا مقصد ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لئےمشترکہ مفادات کو فروغ دینا اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے شراکتی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔