امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان کیل براؤن کا بیان

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان  کیل براؤن کا بیان

۲۹ جولائی ، ۲۰۲۰

طاہر نسیم کا قتل

 

یہ  ہمارے لیے بڑے صدمہ اور شدید غم و غصہ  کی بات ہے کہ امریکی شہری طاہر نسیم کو پاکستان کے ایک کمرہ  عدالت میں  آج (۲۹ جولائی کو) قتل کردیا گیا۔  طاہر نسیم کو، جو الینائے میں رہائش پذیر تھے،  ان لوگوں نے پاکستان آنے کا جھانسہ دیا  اور  بعد میں طاہر نسیم کو پھنسانے کے لئے پاکستان کے توہین رسالت کے قوانین کو استعمال کیا۔ امریکی حکومت ۲۰۱۸  ء میں انہیں حراست میں لئے جانے کے بعد سے طاہر نسیم اور ان کے اہل خانہ کو قونصلر معاونت فراہم کرتی رہی ہے اور امریکی حکومت نے اس شرمناک سانحے کو، جو بالآخر پیش آگیا، روکنے  کے لئے اس کیس کی جانب پاکستانی  اعلیٰ حکام کو متوجہ کیا تھا۔  ہم طاہر نسیم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک  ہیں۔ ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اکثر غلط استعمال ہونے والے توہین رسالت قوانین اور عدالتی نظام کی فی الفور اصلاح کرے، جو اس طرح بدسلوکیوں کے  رونما ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ملزم کے خلاف قانون کی مکمل حد تک مقدمہ چلایا جائے۔