نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیفٹینٹ عدیل رانا اور تحقیقاتی افسر ایلوس وکیلجی نے امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام کمیونٹی پولیسنگ کے موضوع پر قانون اور جرمیات کے طلبا کیلیے منعقد کیے جانے والے مذاکرے میں شرکت کی۔ عدیل رانا اور ایلوس وکیلجی نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی مسلم آفیسرز ایسوسی ایشن کے ممبر بھی ہیں اور نیویارک میں بسنے والے تارکین وطن کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹینٹ عدیل رانا کا کہنا تھا کہ کراچی اور نیویارک میں مقامی پولیس کو مشترکہ مسائل درپیش ہیں۔ عدیل کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان آنے کا مقصد پاکستانی پولیس کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں اپنے تجربے سے آگاہ کرنا ہے تاکہ پاکستانی پولیس اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
عدیل رانا کا خاندان 1980 کی دہائی میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوا جبکہ عدیل اور ایلوس کا دورہ پاکستان امریکی محکمہ خارجہ کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ دورہِ پاکستان کے دوران انھوں نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
امریکی قونصل خانے کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں: