ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر

Deputy Chief of Mission Andrew Schofer

اینڈریو شوفر نے اگست ۲۰۲۲ء میں سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آباد، پاکستان، میں بطور ڈپٹی چیف آف مشن اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے ۲۰۱۷ء سے ۲۰۲۲ء تک امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر مشیر برائے قفقاز مذاکرات ، اور نگورنو کاراباخ تنازعہ پر کانفرنس برائے یورپ میں تحفظ و تعاون (او ایس سی ای)

منسک گروپ کے امریکی شریک چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔  انکی دیگر حالیہ ذمہ داریوں میں ویانا میں قائم مقام امریکی مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ اورناظم الامور امریکی سفارتخانہ نکوسیا، قبرص، شامل ہیں جہاں پر یہ  ڈپٹی جیف آف مشن بھی رہے۔

اینڈریو شوفر نے امریکی محکمہ خارجہ کی فارن سروس میں ۱۹۹۱ء میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے پولیٹیکل افسر کے طور پر  سمندر پار  کویت، بحرین اور روس کے امریکی سفارتخانوں کے یونٹ برائے خارجی امور میں  خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے نیدر لینڈ کےامریکی سفارتخانہ میں قونصلر برائے سیاسی امور اور افغانستان کے امریکی سفارتخانہ میں قونصلر برائے نارکوٹکس افیئرز بھی کام کیا۔

انہوں نے واشنگٹن میں بیورو برائے بلقان اور شمالی افریقی امور اور انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور تھامس پکرنگ کے معاون خصوصی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

اینڈریو شوفر نے ییل یونیورسٹی سے سیاسیات میں بیچلر ڈگری(۱۹۸۵) اور کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشل اینڈ پبلک افیئرز سے ماسٹرز (۱۹۸۹) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔  انہوں نے قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی سے (۱۹۸۵ء-۱۹۸۷ء) روٹری فیلو کے طور پر بھی تعلیم حاصل کی۔

اینڈریو شوفر فارن سروس میں  ساتھی  آفیسر کیرن لِن اینسٹروم سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کے دو نوجوان بچے ہیں۔ انہوں نے عربی، روسی اور ڈچ زبانوں کی تعلیم حاصل کی اوروہ  ان زبانوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہیں۔