
ولیم "ول” مکا نیولے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فارن سروس اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس کے کیریئر افسر ہیں۔انہوں نے ۲۱ اگست ۲۰۲۱ء کو امریکی قونصلیٹ لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داریا ںسنبھالیں۔ اس سے قبل انہوں نے امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد دہشت گردی میں بطور کاؤنٹر ٹیررزم ڈائریکٹر کےخدمات سرانجام دی ہیں ، جہاں پر اُن کی تقرری قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اُمور پر امریکی حکومت کے تمام محکموں اور ایجنسیوں کے درمیان بطور رابطہ کار تھی ۔مکانیولے نے اپنی سفارتی ملازمت کے دوران عمان، یمن، لبنان اور وسطی افریقی جمہوریہ میں بھی کام کیا ہے جبکہ ۲۰۱۷ ء سے ۲۰۱۸ء کے دوران وہ پشاور میں بھی تعینات رہے ہیں۔
امریکہ میں انہوں نے پینٹاگون میں رابطہ افسر کے طور پر بھی کام کیا جہاں پر اُن کی ذمہ داری میں امدادی کوششوں، استحکام اور دنیا بھر میں سفارتخانوں کی حفاظت سے متعلق معاملات پر امریکی محکمہ ہائے خارجہ اور دفاع کے درمیان تعاون میں سہولت فراہم کرنا تھا ۔انہوں نے ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروسز کے ٹیکٹیکل یونٹ موبائل سیکیورٹی ڈ پلائمنٹ کے ساتھ بیرونی مُلکوں کے کئی دورے بھی کیے۔
مکانیولے کا تعلق امریکی ریاست ہوائی کے علاقہ ہاؤ اُولا سے ہے اور وہ مقامی ہوائین شہری ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ہوائی میں پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے پولیٹیکل سائنس اینڈ ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کی ڈگری مکمل کی ۔ ۲۰۱۹ء میں انہوں نے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز یونیورسٹی سے تنظیمی سربراہی کی تعلیم بھی حاصل کی۔ مکانیولے سند یافتہ مرچنٹ میرینر ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران باضابطہ طور پر جہاز رانی کے شعبہ میں کام کیا ہواہے۔
مکانیولےموسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں اور انہوں نے بچپن ہی سے یوکیو لی لی اور کلاسیکی پیانو کی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ پرکشن ڈرمز بھی بجاتے ہیں اور حال ہی میں الیکٹرانک مکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ وہ ہمیشہ موسیقی سے متعلق اپنی مہارتوں میں توسیع کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔