سفیر ڈونلڈ بلَوم

ڈونلڈ بلَوم نے گیارہ اپریل  ۲۰۲۲ء کو پاکستان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سفیر کے طور پر حلف اُٹھایا۔

سفیر بلَوم نےحالیہ عرصہ میں  ۲۰۱۹ء سے ۲۰۲۲ء تک تیونس میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ سفیر بلَوم نے تیونس میں قائم بیرونی دفتر برائے  اُمورِ لیبیا  میں ناظم الامور کے طور پر اور امریکی قونصل خانہ یروشلم میں بطور قونصل جنرل   خدمات سرانجام دیں۔

قبل ازیں،  وہ ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۵ء تک امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے اُمور جزیرہ نُما عرب میں ڈائریکٹر تعینات رہے،  جبکہ ۲۰۱۲ء سے ۲۰۱۳ء  تک  انہوں نے امریکی سفارتخانہ کابل، افغانستان، میں قونصلر برائے سیاسی اُمور کے  طور پر کام کیا۔ وہ ۲۰۰۹ء سے ۲۰۱۲ء تک امریکی سفارتخانہ قاہرہ، مصر،  میں منسٹرقونصلر برائے معاشی اور سیاسی اُمور بھی متعین رہے۔ ۲۰۰۷ء سے ۲۰۰۸ء کے دوران انہوں نے  بغداد،عراق، میں ملٹی نیشنل فورس اسٹریٹیجک انگیجمنٹ سیل کے سویلین کوڈائریکٹر  کے طور پر کام کیا اور ۲۰۰۶ء سے ۲۰۰۷ء تک امریکی سفارتخانہ کویت میں قونصلر برائے اُمور سیاست رہے۔