تاریخ اورپالیسی

امریکہ  اُن ابتدائی ممالک میں سے ایک  ہے جنہوں نے چودہ ا گست ۱۹۴۷ء کو  پاکستان کے قیام کے بعد اس کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کیا۔ صدر ہینری ایس ٹُرومین نے بانیءِ پاکستان محمد علی جناح کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا اور اُن کو  پاکستان کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا بانی قرار دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اگلے ہی دن یعنی پندرہ اگست کو، باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے گئے۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع البنیاد کثیر الجہتی شراکت پر مبنی ہیں جو تعلیم سے توانائی تک اور تجارت سے سرمایہ کاری تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان سلامتی کے اشتراک کار کے ایک مضبوط رشتہ میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔