قونصل جنرل کولین کرینویلگی

کولین کرینویلگی نے17اگست 2018 کو امریکی قونصل جنرل لاہور کے طور پر اپنے عہدے کی ذمےداری سنبھالی. ان کی پیش رو ایلزبتھ کینیڈی ٹروڈو اب بلفاسٹ، آئرلینڈ، برطانیہ میں قونصل جنرل کے طور پر سفارتی ذمےداری سرانجام دیںگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رکن کولین کرینویلگی اس سے  پہلے امریکی  سفارت خانہ کابل، افغانستان میں ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ قبل ازیں وہ یہاں بطور ڈپٹی چیف آف اسٹاف تعینات تھیں۔
کولین کرینویلگی کی دوسری تعیناتیوں میں پولیٹیکل چیف براے سفارت خانہ ہاے الان باٹار، منگولیا اور باکو، آذربائیجان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں یو ایس مشن براے سیکورٹی اینڈ کوآپریشن، یورپ اور لا پاز ، بولیویا  اور لاگوس، نائجیریا کے  امریکی سفارت خانوں میں خدمات سرانجام دیں۔
واشنگٹن میں انہوں نے محکمہ خارجہ کے آپریشن سینٹر میں واچ آفیسر کے طور پر کام کیا۔
کولین ٹیکساس کی رہنے والی ہیں اور انہوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں اے اینڈ ایم یونیورسٹی، ٹیکساس سے بی اے کیا ہے. انہوں نے فارن سروس میں 2003 میں شمولیت اختیار کی. وہ ہسپانوی اور روسی زبانیں جانتی ہیں۔