تاریخ اورپالیسی

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے  ۱۹۴۷ء  میں اپنے قیام  کے بعد پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لئے تھے۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع البنیاد کثیر الجہتی رفاقت پر مشتمل ہیں جو تعلیم سے توانائی تک اور تجارت سے سرمایہ کاری تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان سلامتی کے اشتراک کار کے ایک مضبوط رشتہ میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔

یہ خطہ درپیش مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے علاقائی تعاون مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ہم نے باہمی دلچسپی کے اُمور کی نشاندہی کی ہے اور ان پر مل کر کام کررہے ہیں۔ہم اپنے عوام کے لئے خطرہ بننے والے پُرتشدد انتہاء پسندوںکو ختم کرنے، ایک مضبوط،مستحکم اور خوشحال پاکستان اور خطہ کے لئے ، افغانستان کے مستقبل میں مدد دینے اور اپنے معاشی تعلق کو پاکستان کے عوام کی اُمنگوں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری میں منتقل کرنے پر مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔