امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان کا دفتر
برائے فوری اجراء
پاکستان کے یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا بیان
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور امریکی عوام کی جانب سےمیں پاکستان کے لوگوں کو اُن کے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ستّرسال سے زیادہ عرصہ سے امریکہ اور پاکستان نے کلیدی اہمیت کے حامل اُمور پر ساتھ مِل جُل کر کام کیا ہے۔ گزشتہ سال ، متعدد مشکلات درپیش ہونے کے باوجود، ہم نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے اور کووڈ-۱۹ وبا سے نمٹنے کے لیےحفظان صحت اور معاشی اُمور میں ہمارا تعاون قیمتی جانیں بچانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ باہمی تجارت میں توسیع کے ذریعہ سے ہمارے آپس کے تعلقات کو مزید تقویت دینے اور آنے والے برسوں میں بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرامید ہے۔
#####