پاکستان امریکہ الومنائی تنظیم کی سالانہ کانفرنس، شرکا ء کا مقامی آبادیوں میں مثبت تبدیلیوں  کا عزم

 

اسلام آباد ( ۱۵ ِ جولائی ۲۰۱۹ ء )    پاکستان امریکہ المنائی تنظیم (پی یو اے این  ) کی  منعقدہ سالانہ کانفرنس میں امریکی حکومت کے تعاون سے تعلیمی اور انگریزی زبان کے  تبادلہ پروگرام کے شرکاء شریک ہوئے ۔ بارہ سے چودہ جولائی تک ‘  عزم   عالیشان :   مصمم ارادے  کی طاقت ‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں اپنے علاقوں  میں مثبت کردار ادا کرنے والے المنائی کی کہانیوں کو اجاگر کیا گیا۔

تین روزہ کانفرنس  پینل مباحثوں، لیکچرز  ، ٹیڈ  اسٹائل گفتگو، نیٹ ورکنگ سیشن اور سماجی فلاح کے پراجیکٹس پر مشتمل تھی ۔ اس کانفرنس میں امریکی تبادلے کے پروگرام کے دس افغان المنائی نے بھی شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی قائم مقام سفیر پال جونز نے مقامی آبادیوں کے لیے خدمات میں پوان  (پی یو اے این  ) کے کلید ی کردار کو سراہا ۔ سفیر جونز نے کہا کہ امریکی تبادلے کے پروگراموں کے المنائی ہونے کے ناطے پوان ممبران  مقامی آبادیوں  کے حوالے سے اپنی  ذمہ داریوں کے بارے میں  متنوع نظریات اور بہتر علم رکھتے ہیں ۔  سفیر جونز نے کہا کہ آپ سب نے ہمارے پروگراموں میں شرکت  کے ذریعے نئے مواقعوں کےلیے آمادگی  کا  مشکل فیصلہ کیا  اور اب بطور پاکستانی قائدین آپ کو اپنےاطراف موجود لوگوں کے لیے ایک نمونہ پیش کرنا ہے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور سنیٹر شیری رحمان نے بھی خطاب کیا۔ پوان ممبران کی جانب سے اسلام آباد میں سماجی بہبود کے پروگراموں میں رواداری پر مباحثہ، شجر کاری اور بچوں کے مقامی ہسپتال میں تیمار داری شامل ہے۔

امریکی حکومت کی اعانت سے تبادلے اور انگریزی زبان کے انتیس ہزار سے زیاد ہ المنائی کیساتھ پوان دنیا بھر میں امریکی حکومت کا سب سے بڑا المنائی نیٹ ورک ہے۔ پوان کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے مزید جاننے کےلیے ملاحظہ کریں ۔

https://exchanges.state.gov/us

For high resolution photos, please see: https://www.flickr.com/gp/usembpak/2uz810