اسلام آباد ( ۴ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ امریکی اور پاکستانی حکام نے ایک تقریب میں ۳۳ پاکستانی گریجویٹ طالبعلموں اور ان کے ہمراہ ۲ اساتذہ سے ملاقات کی جو عنقریب امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے دوران شرکاء پاکستان کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تحقیق کرینگے۔
یہ تعلیمی تبادلہ امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے بارےمیں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پانچ سالہ سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی مالیت ۱۲۷ ملین ڈالر ہےاوراس کا مقصد پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی سلامتی سے متعلق مسائل کا جدید اور عملی حل تلاش کرنے کے لئے اطلاقی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار برس کے دوران تقریباً ۲۰۰ پاکستانی طلبا وطالبات اور اساتذہ امریکی جامعات میں امریکہ میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ اساتذہ کو درس وتدریس کی مہارتوں کو بہتر بنانے اوراساتذہ اور کارپوریٹ شعبہ کے مابین کامیاب اشتراک کار کے متعلق جاننے کا موقع ملے گاجبکہ طلبہ وطالبات تحقیق اور صنعت سے متعلق جدید آگہی پر توجہ مرکوز کریں گے۔
یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو توقع ہے کہ ان میں سے ہر ایک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ایک نجی و سرکاری اشتراک کار اور نیٹ ورک تیار کرینگے جوشعبہ تعلیم، حکومت، تاجر برادری میں ذہین افرا د کو یکجا کر کے جدت،مسابقتی اور معاشی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔یہ مراکز خواتین اور پسماندہ پس منظر کے حامل نوجوانوں کو انجینئرنگ کے شعبے میں کامیابی میں معاونت کے لئے بھی نئے معیارقائم کریں گے ۔
توقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں قائم امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز دیرپا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے سرکردہ تحقیقی مراکز بن کر ابھریں گے۔امریکی اور پاکستانی حکام نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ۔ڈیوس کے اشتراک کارسے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے زراعت وغذائی سلامتی اورمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے اشتراک کار سے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے پانی کے قیام کے لیے بھی تعاون کیاہے۔
یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مزید پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: