Flag

An official website of the United States government

امریکی پاسپورٹ
امریکی پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں

انتباہ

ہمیں تمام روزمرہ خدمات کی انجام دہی کےسلسلے میں ملاقات کے لئے پیشگی تعین وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آن لائن اپائنٹمنٹ کا نظام آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق اپائنٹمنٹ کا وقت طے کرسکیں۔

کیا آپ امریکی شہری ہیں اور آپ کو پاسپورٹ مطلوب ہے

مطلوبہ فارم تلاش کریں اور پاسپورٹ کے حصول کی درخواست کے اندراج کا عمل شروع کریں۔ اگر آپ کو درست فارم تلاش کرنے میں دشواری پیش ہو رہی ہے تو پاسپورٹ وزرڈ آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔

پاسپورٹ کے اجراء کی کارروائی پر ضرورت کے حساب سے وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ آئندہ دو ہفتے کے اندر سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کے اجراء کے متعلق معلومات ملاحظہ کریں۔

پاسپورٹ اجراء کی سہولت ہفتہ وار، پاکستانی اور امریکی چھٹیوں کے دنوں پر دستیاب نہیں ہوتی۔