امریکا کی جانب سے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(PMSA) کے لیے کشتیو ں کا تحفہ

کراچی: گزشتہ ہفتے شعبہ امریکی نمائندگان دفاع برا ئے پاکستان (ODRP)کے نمائندوں نے 2 زوڈئیک ہریکین (Zodiac Hurricane) کشتیاں پاکستان میری ٹا ئم سیکیورٹی ایجنسی کو تحفتاً پیش کیں – ان کشتیوں کی مالیت 10لا کھ ڈالر سے زائد ہے ۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ادارہ ہے ، اس کا ہیڈ کوارٹر کرا چی میں ہے اور یہ ادارہ پاکستان کے سمندروں میں ملکی اور عالمی قوانین کے نفا ذ کے فرائض انجام دیتا ہے ۔

امریکی حکو مت کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی یہ کشتیا ں پی ایم ایس اے کے لیے مکران کے 650 میل طویل ساحل پر منشیا ت کی امگلنگ روکنے میں انتہا ئی مدد گار ثا بت ہو ں گی ۔

مزید معلومات کے لیے امریکی سفارت خانے کی ویب سا ئٹ ملا حظہ کیجیے ۔

www.pk.usembassy.gov