امریکی سفارتخانہ کی جانب سے ایس او ایس چلڈرنز ولیج اسلام آباد کے لئے کھلونوں کا عطیہ

اسلام آباد (۹ جنوری، ۲۰۱۶ء) – پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور یونائیٹڈ اسٹیٹس میرینز کورز کے ارکان نے آج اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایس او ایس چلڈرنز ولیج کے بچوں کو کھلونوں سمیت تقریباً ۵۰۰ اشیاء عطیہ کیں۔ تقریب میں ایس او ایس چلڈرنز ولیج کے ۵۰ سےزائد بچوں نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور میرینز کے ساتھ شرکت کی۔ امریکی سفارتخانہ کے امریکی اور پاکستانی ملازمین نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اس پروگرام کے لئے کھلونوں سے لیکر جوتوں اور کپڑوں تک مختلف عطیات دیئے ۔ میرینز نے بین الاقوامی مہم ‘‘ٹوائز فار ٹوٹس’’ کے تحت یہ عطیات جمع کئے۔

ایس او ایس چلڈرنز ولیج اسلام آباد کے علاقے کے تقریباً ۱۰۰ یتیم بچوں کو رہائش اور اسکول کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ولیج اس طرح کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پاکستان میں ۱۲ اضلاع میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔