اسلام آباد ( ۱۱ ِفروری، ۲۰۱۹ ء ) __ پاکستان یوایس الومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این ) کے ۵۲ نئے منتخب شدہ قائدین نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ تربیتی نشست میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے کی اپنی رضا کارانہ کوششوں کے نئے عہد کا آغاز کیا ۔ امریکی حکومت کی مالی اعانت سے اندرون اور بیرون ملک تبادلہ پروگراموں سے مستفید ہونے والے ۲۹۰۰۰ سے زیادہ پاکستانی الومنائی کے اِن نمائندوں نے اسلا م آباد میں دو دن قیام کے دوران سماجی فلاح و بہبود کے نت نئے منصوبوں کی تیاری اور پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کو آپس میں ملانےکے حوالے سے اپنے بہترین تجربات پر تباد لہ خیال کیا۔
پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کے قائم مقام سفیر پال جونز نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت ۔بلتستان سمیت پاکستان بھر کے ۱۳ علاقائی شاخوں سے تعلق رکھنے والے ان رضاکار قائدین کو مبار کباد پیش کی اور امریکہ ۔پاکستان تعلقات میں ان کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پی یو اے این نے پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیئے گراں قدر کوششیں سر انجام دیں ہیں جبکہ تنظیم کے ارکان نے ملک میں تعلیم اور خوشحالی کے لیئے بھی لائق تحسین کام کیا ہے۔
پی یو اے این دنیا بھر میں تبادلہ پروگراموں کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ پی یو اے این کے ہر علاقائی یونٹ کا انتظام رضاکار چلاتے ہیں جو کہ عوامی خدمت کے سرگرمیاں اور تنظیم کے ارکان کے میل جول کی تقریبات کا منعقد کرتے ہیں ۔ امریکی حکومت تبادلہ پروگراموں کی اعانت کرتے ہوئے ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو ثانوی، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں میں شرکت کو یقینی بناتی ہے۔
پی یو اے این کے بارے میں مزید معلومات کے لیئے ملا حظہ کیجئے:
https://pakusalumninetwork.org/.
پاکستان میں امریکی مشن کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیئے سفارتخانہ کی ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے :