اسلا م آباد (۶مارچ، ۲۰۱۸ء) __ زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے موضوع پر امریکہ کی مالیاعانت سے ورکشاپ کا آج اسلام آباد میں آغاز ہوا۔ امریکہ کے محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے تین سہولت کارا س ہفتے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے دوران پاکستان میں پانی مذاکرات اور زمین کی صحت اورذرخیزی کے منصوبوں کے لئے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
اس ورکشاپ میں یو ایس ڈی اے کے "فور ایچ” پروگرام سے ماخوذ شدہ نوجوانوں کی مثبت مشغولیت کا ماڈل استعمال کیا جا رہا ہےجو کہ امریکہ میں انیسویں صدی کی اواخر سےمروج ہے۔ اس ورکشاپ میںپنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے ساتھ مل کر پاکستان میں زرعی شعبے میں ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت کی شمولیت بڑھانے کے لئے سفارشات اور آئندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد یو ایس ڈی اے کے سات سالہ مشغولیت کا منصوبہ تیار کرنا ہے، جس میں نہروں کے پشتوں کی بحالی، آبپاشی اور مٹی کی صحت کے لئے بہترین انتظامات اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے، پھیلاؤ اور عمل کو فروغ دینے کے معاملات شامل ہیں۔
یو ایس ایڈ، یو ایس ڈی اے، ورلڈ لرننگ اور انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچرل ریسرچ ان ڈرائی ایریاز (آئی سی اے آرڈی اے)کے توسط سے منعقدہ اس تربیتی نشست میں وفاقی اور صوبائی وزارتوں، جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ۷۵ عہدیدار اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
یو ایس ڈی اے کے ماہرین میں امریکی محکمہ زراعت کے قومی ادارہ برائےخوراک و زراعت میں نوجوانوں کے امور اور فور ایچ کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لیزا لکشمن، یوایس ڈی اے کے خارجہ زرعی امور کے پروگرام منیجر ہیلری لینڈفرائیڈ اور پروگرام ڈائریکٹر بینجمن اوگسٹ شامل ہیں۔