شعبہ جنوب و وسط ایشیائی امور کی اعلیٰ امریکی عہدیدار سفیر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان

اسلا م آباد   ( ۳  اِ پریل   ۲۰۱۸ ء) __  امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر بیورو   عہدیدار   برائے  جنوب و وسط ایشیائی امور،سفیر ایلس ویلز نے  ۲۸مارچ سے تین اپریل تک اسلام آباد اور کراچی کا  دورہ کیا۔

اسلام آباد میں، سفیر ویلز نے وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال،ریاستی اور سرحدی امور(سیفران) کے وفاقی وزیر  لیفٹیننٹ جنرل  (ریٹائرڈ)   عبدالقادر بلوچ،  وزیر اعظم کے مشیر برائے  خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور  مفتاح اسماعیل، خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ،  مشیر برائے قومی سلامتی   ناصر جنجوعہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائےپناہ گزین کے پاکستان میں نمائندے روون مینک دیوالا  سے ملاقاتیں کی۔ ایلس ویلز  چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملیں۔  وہ ویک اینڈ پرکراچی گئیں ، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔

سفیر ایلس ویلز نے اپنے دورے کے دوران میں ،    جنوبی ایشیا  کے بارے میں حکمت عملی، پاکستان کے اپنی سرحدوں کے اندر موجود تمام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے عزم اور دونوں ملکوں کے مابین مفیدباہمی اقتصادی اور تجارتی  تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔  افغانستان کے بارے میں تاشقند کانفرنس  کے تناظرمیں، سفیر ویلز نے  اس بڑھتےہوئے عالمی اتفاق رائے کا ذکر کیا جو افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پیش رفت  کے سلسلہ میں پایا جاتا ہے اور اس با معنی کردار کی بات کی جو پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون  کی صورت میں مسئلہ افغانستان کے پُرامن حل کے  لئے ادا کر سکتا ہے۔

کراچی میں ، سفیر ویلز نے  کراچی اور سندھ میں مضبوط  اقتصادی اور  عوامی روابط کے فروغ کے لئے کی جانےوالی امریکی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی ۔