۲۰یئم ، ۲۰۱۵ء
اسلام آباد (۲۰ مئی ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنرل الیکٹرک اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان بوئنگ طیاروں کے انجنوں کی بحالی کیلئے طے پانے والے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے کے سلسلے میں اعلیٰ کاروباری شخصیات اور سرکاری حکام کیلئے آج ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تزئین نو سےپی آئی اے کے بوئنگ ۷۷۷ بیڑے کی مجموعی کارکردگی بڑھ جائے گی۔
امریکہ کا ایکسپورٹ-امپورٹ بینک (ایکسم)اس مقصد کیلئے رقم فراہم کرے گا، جو ۲۰۰۶ء کے بعد سے اب تک ایکسم کی جانب سے پاکستان میں سب سے بڑی مالیاتی سرگرمی ہوگی۔ سفیر اولسن نے کہا کہ آج جنرل الیکٹرک اور اس جوا ٔنٹ وینچرکے ذریعہ پی آئی اےکے ساٹھ فی صد سے زیادہ طیاروں کے انجن چل رہے ہیں اور موجودہ معاہدے سے ان انجنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے پی آئی اےمستقبل میں بھی سرگرم عمل رہے گی۔اس نوعیت کے اشتراک کارپاکستان کو باقی دنیا سے منسلک رہنے میں دوررس اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔
اس موقع پرسفیر رچرڈ اولسن کے ہمراہ چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے خصوصی معاون کیپٹن شجاعت عظیم، جنرل الیکٹرک کے وائس چیئرمین جان جی رائس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے چیئرمین ناصر جعفر اور سٹی بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر /کنٹری آفیسر ندیم لودھی بھی موجود تھے۔