امریکی انڈر سیکرٹری شعبہ امور عامہ و عوامی سفارتکاری رچرڈ سٹینگل کا پاک امریکہ اعلیٰ تعلیمی مراکز کا افتتاح

۳ جون ۲۰۱۵ء

اسلام آباد(۳ جون ، ۲۰۱۵ء) __امریکی نائب وزیر خارجہ برائے شعبہ امور عامہ اور عوامی سفارتکاری رچرڈ سٹینگل اور پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے ہمراہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ۱۲۷ ملین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری کے حامل منصوبے پاکستان امریکی اعلیٰ تعلیم کے مراکز کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ تقریب میں تین سو سے زیادہ طالب علم ، اساتذہ اور منتظمین نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ پاکستان اور امریکہ کی عالمی معیارکی جامعات کے درمیان اشتراک کا معاہدہ ہے ،جس کا مقصد پاکستان کے توانائی ، پانی ، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوںمیں درپیش مسائل کا جدید اور قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے توانائی کے شعبہ میں تحقیق کیلئے دو مراکزقائم کریں گی، یونیورسٹی آف جامشورو اور یورنیورسٹی آف یوتھا کے اشتراک سے پانی کے شعبہ میں تحقیق کیلئے مرکز کے قیام کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ڈیوس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے اشتراک سے زراعت اورغذائی تحفظ کا تحقیقی مرکز قائم کئے جائیں گے۔

نائب وزیر خارجہ رچرڈ سٹینگل نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ جس مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں وہ جامعات ، تجارت اور عام لوگوں کے درمیان رابطے کا مستقبل ہے کیونکہ ایسے تعلقات ہی دیر پا ہوتے ہیں جو دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین افہام وتفہیم اور خوشحالی کا سبب بنتے ہیں اور ہمارے پاس ترقی کی مستحکم بنیادموجود ہیں۔

پاکستان امریکہ اعلیٰ تعلیم کے مراکز کے ذریعے امریکی اور پاکستانی جامعات کی استعددکار میں اضافے اور طویل المدت تعاون کیساتھ; جدت اور ترقی کے حصول کے لیے نجی شعبے کا اشتراک بھی ہو گا۔ اس مقصد کے لیے امریکہ طلبا ء کے تبادلے کے پروگراموں کے ذریعہ گریجویٹ سطح کے وظائف کیساتھ اعلیٰ معیار کے کتب خانوں،تجربہ گاہوں اور دیگرتحقیقی سہولیات کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گا۔

۲۰۰۹ء سے لےکر اب تک امریکی حکومت امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے ذریعے ایک ہزار کے قریب اسکولوں کی بحالی کے ساتھ انگریزی کی تعلیم کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ وظائف اور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے بارہ ہزار طالب علموں کو وظائف فراہم کر چکی ہے۔ اس وقت بھی امریکہ پاکستانی اور امریکی جامعات کے درمیان۱۹ اشتراک کارسمجھوتوں کی اعانت کر رہا ہے۔