۹ جون، ۲۰۱۵ء
اسلام آباد (۹ جون ، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے علاقائی تربیتی مرکز میں حکومت امریکہ کی اعانت سے قائم ہونے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لیب کا افتتاح کیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس لیب میں ملازمین کو توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدیدترین ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ میپکو ۲۰۱۳ءسے امریکی اعانت سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے جس سے اس کی صارفین کی خدمات اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو توانائی کی مسلسل اور مستحکم ترسیل کی منزل سے ہمکنار کرنےکیلئے اس ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے ، جوپاکستان کو روشن تر اور مزید خوشحال بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام کی مدد سے میپکو نے اپنے بجلی تقسیم کرنے کے نظام کو فعال بنایا ہے جس میں میپکو کے بڑے صارفین کی جانب سے برداشت کیے جانے والے توانائی کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے ۲۵۲ صنعتی موٹریں تبدیل کی گئیں، تمام دفتری امور کر خود کار بنایا گیا اور ایک جغرافیائی معلوماتی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ میپکو ایسے آلات کو بھی بہتربنارہا ہے جو تقسیم کے دوران بجلی کے ضیاع کونمایاں طور پر کم کریں گے۔
علاوہ ازیں امریکہ نے ۶۵۰۰۰سے زیادہ میٹروں کو جدید بنا کر میپکو میں صارفین کے بلوں کے نظام کو خودکار بنانے میں مدد دی ہے۔ آج میپکو کے لگ بھگ چھ لاکھ صارفین ایک نئےاور جدید نظام کےتحت اپنے بجلی کے بل وصول کررہے ہیں۔اب تک ان اقدامات کی بدولت میپکو کی کل آمدنی میں ۴۵ ملین ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ جیسے جیسے کمپنی خود کو جدید بناتی جائے گی، ان بچتوں میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا جن سے بالآخر میپکو کے صارفین کوفائدہ پہنچے گا۔
یوایس ایڈکا پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام ایک پانچ سالہ پروگرام ہے جسے بجلی تقسیم کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ۲۰۱۰ء میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کااصل مقصد توانائی کے شعبے میں زراعانت کی ضرورت کو ختم کرنا اور صارفین کو بجلی کی سپلائی بہتر بناناہے۔
پاکستان میں یوایس ایڈ کے توانائی پروگراموں سے متعلق مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: