۲۰۱۵ ءینگ لیڈر اسکاؤٹ کیمپ ، بہتر مستقبل کے لیے اقدار کی تربیت

۱۳جون ، ۲۰۱۵ء

اسلام آباد (۱۳جون ، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک (پوان) نے پاکستان بوائے اسکاؤ ٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ۲۰۱۵ ءینگ لیڈرز اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد کیا – پاکستان بوائے اسکاؤ ٹس ایسوسی ایشن کےشکر پڑیاں ہیڈ کوارٹر زمیں منعقدہ اس کیمپ میں ۱۵۰ سکاؤٹس ، ایلومینائی اور انگلش ایکسسز مائیکرواسکالرشپ پروگرام کے شرکا ءنے شرکت کی۔

امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نےکیمپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی دلچسپی اور جوش و خروش بہت حوصلہ افزا ء ہے بالکل ان کی طرح جب وہ ایک نوجوان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکاؤٹنگ کی تربیت، مہارت اور اقدار کسی مخصوص جغرافیائی یا ثقافتی حد بندی کی پابند نہیں ہوتیں اور آج ان نوجوانوں کو یہاں دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔

۲۰۱۵ ء ینگ لیڈرز اسکاؤٹ کیمپ اسکاؤٹنگ کے ذریعے بہتر معاشرتی تعلقات اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اس تین روزہ کیمپ کے دوران شرکا ءقائدانہ کردار، مل جل کر کام کرنے ، خود انحصاری اور کئی اہم مہارتوں کے بارے میں تربیت حاصل کریں گے۔ اسکاؤٹنگ ایک بین الاقوامی تحریک ہے جو افراد کی ہمہ گیر تربیت خصوصا ً جسمانی ، ذہنی اور جذباتی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے۔ اسکاؤٹنگ کے ادارے کئی دہائیوں سے زندگی کے ہر شعبے میں قائدانہ کردار کے حامل افراد پیدا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک (پوان) کے ایک رضا کارمنتظم فرحان علی کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۵ ءینگ لیڈرزا سکاؤٹ کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی معاشرے اور اسکاؤٹنگ کی سر گر میوں میں شرکت میں اضافہ کرنا ہے۔

پاکستان امریکہ ایلومینائی کمیونٹی دنیا کی بڑی ایلومینائی کمیونٹیز میں سے ایک ہے جس کے ارکان کی تعداد ۱۵۰۰۰ سے زیادہ ہے جن میں طلباء اور ماہرین شامل ہیں جنہوں نے امریکی حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی ۔

پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک (پوان) اپنی ۱۲ علاقائی شاخوں کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر ، بہاولپور، کوئٹہ ، گلگت بلتستان، گوادر، اسلام آباد، جامشورو ، کراچی ، پشاور ، لاہور ، ملتان اور سکھر میں مقامی آبادی کی خدمات، قا ئدانہ کردار کی تربیت ، گول میز مباحثوں اور میل جول کے پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک (پوان) کے متعلق مزید جاننے کے لئے وزٹ کریں

http://www.faebook.com/pakalumni.

۲۰۱۵ ءینگ لیڈرز اسکاؤٹ کیمپ کے متعلق مزید جاننے کے لیے فیس بک پر

لکھ کر تلاش کریں یا YLSC15

کو ٹوئٹر پر فالو کریں۔