۲۳ جولائی۲۰۱۵ء
اسلام آباد (۲۳جولائی، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے تقریبا تیس لاکھ افراداور تمام سیلاب زدگان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم سیلاب سے متاثرہ ضرورت مند افراد کی مدد کرنے والوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔امریکہ ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔