امریکی سفارتخانہ کی جانب سے وزیر داخلہ پنجاب پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (۱۷ اگست ، ۲۰۱۵ء) – امریکی سفارتخانہ نے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ کے دفاتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اتوار کو ہونے والے اس پرتشدد واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انسانی زندگی کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک ناقابل قبول اور ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال قوم کی پاکستانی عوام کی خواہشات کے خلاف ہے۔

امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کے ساتھ ہے۔ ہم اس حملے میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچانے کے پاکستانی عزم کی حمایت کرتے ہیں اور وحشیانہ عمل کی تحقیقات کرنے والے حکومتی اداروں کو ان کی درخواست پر تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔