امریکی سفارتخانہ کے تحت پانی کے استعمال میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے تجارتی وفد کا دورہ امریکہ

اسلا م آباد  (۲ اکتوبر،  ۲۰۱۷ء) __   امریکی سفارتخانہ کے سینئر واٹر ریسوسز انجینئر ولیم ڈون کی قیادت میں پاکستانی حکومتی اہلکاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد ۳۰ ستمبر سے ۴ اکتوبر تک شکاگو، الانوئے کا دورہ کررہا ہےجس کا مقصد دوطرفہ امریکہ۔پاکستان تجارتی تعلقات اور پانی کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وفد اپنے دورے کے دوران واٹر انوائرمنٹ فیڈریشن ٹیکنیکل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس (ویف ٹیک) میں شرکت کریگا جو شمالی امریکہ میں پانی کے معیار سے متعلق سب سے بڑی تکنیکی تجارتی نمائش اور تعلیمی سرگرمی ہے۔ یہ ویف ٹیک میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری وفد ہے۔ ۲۰۱۳ء میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پانی کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ دباؤ کے شکار ممالک میں سے ایک قرار دیا تھا۔ ویف ٹیک پاکستان کو فضلہ اور برساتی پانی کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور تجارت کی منتقلی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

ویف ٹیک کے علاوہ یہ وفد امریکہ کے  کاروباری افراد سے ملے گا اوراستعمال شدہ  اور برساتی پانی کے انصرام کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لے گا۔ وفد پانی اور نکاسی کی پالیسیوں پر بات چیت کے لئے امریکی حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد میٹروپولیٹن واٹر ری کلیمیشن ڈسٹرکٹ بشمول میک کک ریزروائر اینڈ پمپنگ اسٹیشن اور کینوشا واٹر یوٹیلٹی کا دورہ بھی کریگا  جو اس حوالے سے مثالی حیثیت رکھتے ہیں کہ کس طرح محدود سرمایہ کے بجٹ کے ساتھ درمیانہ حجم  کی سہولتوں کے ذریعے استعمال شدہ پانی کے انصرام میں جدت اختیار کی جاسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد کے حکام اس اولین تجارتی وفد کا حصہ ہیں