امریکی سفارتخانے کی اعانت سے ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستانی پولیس افسران کی تربیت

اسلام آباد (۲۵  ِاکتوبر ، ۲۰۱۷ ء)__ امریکی سفارتخانے کے شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون (آئی این ایل )کی اعانت سے تیس پاکستانی پولیس افسران نے چار ہفتے پر محیط ضروری طبی امداد کی فراہمی  کی تربیت مکمل کی ۔ تربیت کے ساتھ دو ہفتے کا ماسٹرٹرینر اضافی کورس بھی شامل تھا

جکارتہ سینٹر برائے نفاذ  قانون و تعاون میں حال ہی میں  منعقدہ اس  تربیت میں  شریک افسران کو زندگی بچانے کی طبی تربیت فراہم کی گئی، پولیس افسران عام طور پر دہشت گرد حملوں اور ہنگامی حالات میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے اولین اہلکار ہوتے ہیں۔

شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون کے ڈائر یکٹر گریگوری شیفر   نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کی تربیت  حادثات کی زد میں آنے والے شہریوں اور پولیس افسران کی زندگی بچانے کی استعداد میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تربیت میں شریک پولیس افسران   حاصل شدہ مہارت سے زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تر بیت میں شریک  پاکستان پولیس سے وابستہ آٹھ اداروں بشمول فرنٹیر کانسٹیبلری، گلگت بلتستان پولیس، خیبر پختونخواہ پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس ، بلوچستان پولیس، اسلام آباد پولیس اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے تیس افسران کو بنیادی انسانی زندگی  اور ہنگامی ضروری طبی امداد  کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ  سند بھی دی گئی ہے۔

کورس میں شریک  پاکستانی افسران نے ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ اور طبی امداد کی فراہمی کی صلاحیت پر اعتماد کا  اظہار کیا۔ ایک آفیسر نےاس موقع پر کہا کہ تربیت سے پہلے ہم صرف جائے حادثہ پر مشاہدہ کر سکتے تھے مگر  اب ہم زخمیوں کو امداد فراہم کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی زندگی بچانے کی تربیت فراہم کر سکتے ہیں ۔

شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون ۹۰ سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے  اور ان ممالک کو جرائم، بدعنوانی، اورمنشیات سے پاک کرنے ، پولیس کے محکموں میں اصلاح، اور صاف وشفاف احتساب کیلئے قوانین اور عدالتی نظام کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا ہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

http://www.state.gov/j/inl/