امریکی مشن کے لیے بین الاقوامی کاروباری نظام میں اعانت پر ایوارڈ

اسلام آباد (۱۷ نومبر، ۲۰۱۷ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےامریکی مشن  کی جانب سے  پاکستان میں کاروباری  نظام  کو توسیع دینے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے زبردست اور مربوط کوششیں کرنے کے حوالے سے گلوبل اینٹر پرینیورشپ نیٹ ورک پاکستان کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔

سفیر ڈیوڈ ہیل نے نیشنل اینٹر پرینیورشپ مہینے  اور گلوبل اینٹر پرینیورشپ ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاروباری روایات کی تعریف کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی اور سرگرمی، جس میں معاشرے کے تمام ارکان آزادانہ اور منصفانہ طور پر شریک ہوں، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

سفیر ڈیوڈ ہیل نےکہا کہ پاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے، اورانھیں  نومبر ۲۸-۳۰حیدرآباد ، بھارت، میں  منعقدہ گلوبل اینٹر پرینیورشپ سمٹ میں پاکستانی وفود کی شرکت سے خوشی ہورہی ہے ۔

گلوبل انٹرپرینیورشپ سمٹ (جی ای ایس) ۲۰۱۸ء کا مرکزی خیال "سب سے پہلے خواتین، سب کے لیے خوشحالی” ہے۔ امریکی مشن  ،”دی وی کریئٹ سینٹر” اسلام آباد، جو کہ پاکستان میں پہلی مخلوط کام کرنےکی جگہ ہے ؛”ویمن کین ڈو”، جس کے تحت  چار ہزار پاکستانی خواتین کی مہارتوں میں اضافے کے لیے سیمینار کرائے گئے؛اور تبادلہ پروگراموں جیسا کہ” ٹیک ویمن "جس کے ذریعہ امسال دس پاکستانی خواتین کو سان فرانسسکو اورکیلی فورنیا بھیجا گیا ، ایسے مختلف پروگراموں کے ذریعہ خواتین کی کاروباری شعبے میں حوصلہ افزائی کررہاہے۔

پاکستان میں انٹرپرینیورشپ میں اعانت کے لیے امریکی امداد کے بارے میں درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیئے:

 https://www.usaid.gov/pakistan/cross-cutting-themes-good-governance-and-gender-equity