اسلام آباد (۰۵ نومبر ، ۲۰۱۷ ء)__ امریکی سفارتخانے کی جانب سےچار اور پانچ نومبر کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں براڈ وے تھیٹر کے براڈوے بریجز نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ اس تھیڑ پرفارمنس کی ہدایات نیو یارک سے آنیوالے براڈ وے تھیڑ کے منتظمین نے دی تھی اور اس پرفارمنس میں سات پاکستانی اداکاروں نے حصہ لیا ۔ پرفارمنس میں شامل اداکاروں نے امریکی موسیقی کے ڈراموں ‘ہملٹن’ کلاسک ‘ساؤنڈ آف میوزک’ رینٹ اور ‘ الہ دین ‘ کے اقتباسات پر فارم کیے۔
یہ مشترکہ پیشکش دونوں ممالک کی جانب سے فن لطیفہ کی پذیرائی اورامریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے مابین ثقافتی تبادلوں کے عزم کا اظہار ہے۔ پاکستان اور امریکہ کی ٹیمز امریکی سفارتخانے کی اعانت سے ‘امریکن وائسز ‘ اور پاکستان میں فاونڈیشن فار آرٹس ، کلچر اینڈ ایجوکیشن (فیس) کے زیر ا انتظام مختلف پرفارمنس اور ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہیں ۔ اسلام آبا د کے بعد ان پرفارمنسز کا انعقاد لاہور اور کراچی میں کیا جائے گا۔
براڈوے سے مراد مین ہٹن نیو یارک کےتھیٹر ڈسٹرکٹ میں واقع پانچ سو یا اس زائد نشستوں کی گنجائش والے چالیس پروفیشنل تھیٹرز ہیں۔ عام طور پر براڈوےمیں سنگیت، اداکاری اور رقص کو ایک پرفارمنس کا حصہ بنایا جاتا ہے ، تھیٹر کی یہ قسم ایک منفرد امریکی طرز کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے نیو یارک کو قوم کے ثقافتی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ اوائل دور کے شوز موسیقاروںمثلا جارج گریشون ، رچرڈ روجرز ار آسکر ہمیر سٹین نے تحریر کیے تھے۔ جبکہ موجود ہ میوزیکل میں جدید دور کے کئی مشہور شوز شامل ہیں جو فلموں گریز، ویسٹ سلائیڈ سٹوری ، اور فینٹم آف اوپرا میں شامل کیے گئے ہیں ۔
امریکی سفارتخانہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے آرٹس کے متعدد پروگراموں کی اعانت کرتا ہے۔ درجنوں پاکستانی موسیقار ہر سال امریکی حکومت کی اعانت سے ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میوزک فیسٹیول، دوستی میوزک پراجیکٹ، اور ڈئنیل پرل میوزک ڈے جیسے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے کی سرگرمیوں کے متعلق مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں۔ https://pk.usembassy.gov