امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی نائب مشن ڈائریکٹر کیتھی مور نے خواندگی کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد کے ایک سرکاری سکول میں ‘پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ ‘ کے تحت چار نئی موبائل لائبریریوں کا افتتاح کیا ۔ خواندگی کا عالمی دن تعلیم اور مطالعے کے فروغ کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔ موبائل لائبریر یوں کے تحت چار نئی بسیں پاکستان کی تین سو سے زیادہ کمیونٹیز تک کتب کی رسائی ممکن بنائیں گی ، ان میں صرف اسلام آباد کےایک سو پرائمری سکولوں کے پچیس سو سے زیادہ طالب علموں کے علاوہ ملک کے کئی ایسے دیہی علاقے بھی شامل ہیں جہاں روایتی لائبریری کے ذرائع موجود نہیں ہیں ۔ ان بسوں میں تربیت یافتہ لائبریری سٹاف بھی موجود ہو گا جو بچوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کہانیاں سنانے کی نشستوں کے علاوہ بڑےلوگوں کے ساتھ لائبریری سروس اور خواندگی کی اہمیت پر بھی گفتگو کرے گا۔
کیتھی مور نے اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ موبائل لائبریری پروگرام میں معاونت فراہم کرنے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہے جس کے ذریعے بہت سی کمیونٹیز تک کتابیں اوردیگر رسل و رسائل براہ راست پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت موبائل لائبریریز کے افتتاح پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ یہ پروگرام پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری اور مطالعے کے کلچر کے فروغ کے لیےامریکی روایت کا تسلسل ہے۔
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا ایک سو پینسٹھ ملین ڈالر لاگت کا پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ ملک بھر میں پرائمری سکول کے بچوں کے مطالعے کی عادت کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبائی اور علاقائی محکمہ تعلیم کی معاونت کا منصوبہ ہے ۔ یہ پروگرام بنیادی تعلیم کے تین باہم مربوط شعبوں ، مطالعے کے لیے کلاس روم کے ماحول میں بہتری، بہتر پالیسیوں اور نظام کا قیام اورکمیونٹی کی سطح پر مطالعے کے فروغ کے اقدامات کو بروئے کار لاکر وضع کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعلیم کےشعبے میں امریکی معاونت کےمتعلق مزید جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: