امریکی سفارتخانہ کا بیان

ہم آج پاکستان اور خطے میں آنے ولے زلزلے کے متاثرین اور اس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس سانحے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ہم ان لوگوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جوضرورت کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد کر رہے ہیں۔امریکی حکومت مشکل کے اس وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہےاور درخواست کی صورت میں اعانت فراہم کیلئے تیار ہے۔

فی الحال ہم کسی امریکی شہری کے اس زلزلے میں براہ راست متاثر ہونے کے بارے میں آگاہ نہیں۔ اگر آپ کو کسی امریکی کے زخمی ہونے کے بارے میں معلومات ہوں تو اس ای میل پر رابطہ کریں۔
ACSIslamabad@state.gov