لاہور اورپشاور کے امریکی قونصل خانوں کےکام کے حوالے سے میڈیا میں کچھ غلط خبریں شایع ہوتی رہی ہیں- تاہم درست خبر یہ ہے کہ لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل خانے محدود پیمانے پرکھل چکے ہیں لیکن ماضی کیطرح یہاں قونصلرخدمات میسر نہیں ہیں- کراچی میں موجود امریکی قونصل خانہ اور اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ تمام قونصلر خدمات فراہم کر رہے ہیں – امریکی محکمہ خارجہ بین الاقوامی سفر سے متعلق ہدایات اور تنبیہ کی اشاعت بدستور جاری رکھے ہوۓ ہے-