Flag

An official website of the United States government

رازداری سے متعلق پالیسی

 

ہم اپنے صارفین کی رازداری کی پاسداری کے پابند ہیں۔ آپ جب بھی ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں تو ہم آپ کے بارے میں کسی بھی نوعیت کی ذاتی معلومات جمع نہیں کرتے جب تک آپ خود ہمیں وہ معلومات فراہم کرنے کا انتخاب نہ کریں۔

 

ہم یہاں پرآپ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ویب سائٹ سے آپ کے  رجوع کی معلومات کو کیسے بروئے کار لاتے ہیں:  اگر آپ ویب سائٹ پرموجودگی کے دوران  کوئی سرگرمی نہیں کرتے لیکن ویب سائٹ کے ذریعہ براؤزنگ کرتے ہیں، صفحات کا مطالعہ کرتے ہیں یا پھرمعلومات ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو ہم سائٹ کے بہترانتظام  اور حفاظت یقینی بنانے کے مقاصد  کے تناظر میں  آپ کی سرگرمی کے بارے میں بعض معلومات ازخود جمع اورذخیرہ کرلیں گے۔ مذکورہ معلومات کو  جمع اور اُس کا تجزیہ کرنے کے لیے ہم گوگل کا تجزیاتی سافٹ ویئر (گوگل اینالیٹکس)استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ سافٹ ویئر  ہمیں ہماری  ویب سائیٹ آپ کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل و ترتیب دینے میں معاونت فراہم کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ ہم کسی بھی واضح حفاظتی یا وائرس کے خطرہ کے پیشِ نظر ازخود  بھی آپ کی جانب سے  ویب سائیٹ پر ملاحظہ کردہ  مواد سے متعلق معلومات جمع کر سکتے ہیں۔ لیکن وہ  معلومات آپ کی ذاتی شناخت افشا نہیں کرتی۔

 

 آپ کی جانب سے ویب سائٹ سے رُجوع کرنے  سے متعلق  مندرجہ ذیل نوعیت کی معلومات ہم از خود حاصل اور ذخیرہ کرتے ہیں:

 

ہم آپ کے انٹرنیٹ ڈومین کی  معلومات حاصل کرتے ہیں، مثال  کےطور  اگر آپ پرائیوٹ اکاؤنٹ سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو  ہم  اُس کمپنی کا نام اور  ڈاٹ کام اور اگر آپ کسی یونیورسٹی کے ڈومین سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو پھر ہم اُس اسکول  کانام اور  ڈاٹ اِی ڈی یو کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔

 

آپ کی  آئی پی ایڈریس کا تعین بھی  کیا جاتا ہے کہ آپ کون سی آئی پی سے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی  دراصل ہندسوں پر مشتمل وہ پتا ہوتا ہے جو کسی بھی صارف کے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ تک رسائی کےلیے  ازخود تفویض کیا جاتا ہے۔

 

اسی طرح ہماری ویب سائٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والے براؤزر اورآپریٹنگ سسٹم کی قسم، وہ تاریخ اوروقت جب آپ ہماری سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں، وہ  صفحات جو آپ  ملاحظہ کرتے ہیں،اگر آپ نے ویب سائٹ پر داخلہ کے لیے معلومات کا اندراج کیا تھا تو آپ کا بطور صارف نام اور اِسی طرح اگر آپ نے ہماری ویب سائٹ  تک رسائی کسی دوسری  ویب سائٹ کے توسط سے حاصل کی ہے تو  ہم اُس ویب سائٹ کا پتہ بھی دریافت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہم   حاصل شدہ معلومات  سے معاونت حاصل کرتے ہوئے  اپنی ویب سائٹ صارفین کے لیے مزید کارآمد بناتے ہیں جبکہ معلومات کو  ویب سائٹ سے رُجوع کرنے  والے افراد کے اعداد و شمار اورصارفین کی  استعمال کردہ ٹیکنالوجی کی اقسام کے بارے میں جاننے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

معلومات کا تحفظ

رازداری سے متعلق ۱۹۷۴ء کے قانون، اِی گورنمنٹ ایکٹ مجریہ ۲۰۰۲ء اور فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کے مندرجات کے  تحت ہم جمع کی جانے والی معلومات کی حفاظت، رازداری اور سالمیت  برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر  اختیارکرتے ہیں۔ اِن اقدامات میں   معلومات تک رسائی محدود کرنے سے متعلق  ضوابط کا نفاذ بھی شامل ہے کہ وہ صرف اُن  افراد کو میسر ہو جن کو اُس کی  ضرورت ہے۔

 

 ہم اپنے سسٹمز پر ذخیرہ شدہ معلومات کی حفاظت کے لیے مختلف سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کو بھی استعمال کرتے ہیں اور ہم معمول کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال  کرتے   ہوئے اس امر کو  یقینی بناتے ہیں کہ وہ فعال اور مؤثر رہیں۔

 

 محکمہ خارجہ کا تفویض  کردہ کام سرانجام دینے میں مصروف عمل  ٹھیکیداروں اور  کسی تیسری فریق کو اگر اپنے کام کے سلسلہ میں ہماری معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے تو ہم اُن کو بھی  ذاتی معلومات کی حفاظت، رازداری اور سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے  اپنی ہی سطح کے اعلیٰ معیار کے اصولوں کی پاسداری پر کا پابند کرتے ہیں۔

 

وہ معلومات جو آپ رضاکارانہ طور پر فراہم کرتے ہیں

ہم شخصی  طور پر قابل شناخت معلومات جمع نہیں کرتے جب تک کہ آپ  وہ خود فراہم کرنے کا انتخاب نہ کریں۔ اگر آپ ہمیں ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات فراہم کرتے ہیں، جیسا کہ اِی  میل  ارسال کرتے ہوئے  یا فارم پُر کر کے  ہماری ویب سائیٹ کے ذریعہ  جمع کر واتے ہوئے ، تو  ہم وہ معلومات صرف آپ کے پیغام کا جواب دینے اور آپ کو درکار  معلومات  یا خدمات کی فراہمی کے سلسلہ میں ہی  استعمال کرتے ہیں۔ آپ کی جانب سے  رضاکارانہ طور پر    معلومات کی فراہمی  آپ کی رضامندی کا  اظہار ہوتا ہے کہ  معلو مات  کو بیان کردہ مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے  ۔ تاہم اگر  آپ کچھ معلومات فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر ہم درخواست کردہ  خدمات کی  انجام دہی سے قاصر ہوں گے ۔ یاد رکھیں کہ  جب ہم آپ سے معلومات کی فراہمی کی  درخواست کرتے ہیں تو ہم  ایک علیحدہ “رازداری نوٹس ” کے ذریعہ اُس مقصد کی وضاحت کریں  گے کہ ہمیں اُس کی  ضرورت کیوں ہے اور ہم کس طرح اُس کو  استعمال کریں گے۔ ہم  کاروباری مقاصد کے لیے ان   معلومات کا  استعمال نہیں کرتے ہیں۔

 

اگر آپ ہمیں ای میل  ارسال کرتے ہیں تو

ہمارے متعدد  پروگرام اور ویب سائٹس آپ کو اجازت دیتی ہیں کہ آپ   ہمیں ای میل  ارسال کر سکیں ۔ ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات کو آپ  ہی کے سوالات   کا جواب دینے کے لیے استعمال کریں گے۔ ہم آپ کو صرف اِی میل کے ذریعہ سے ہی عمومی معلومات  ارسال کریں گے۔ تاہم  آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ  ضروری نہیں ہے کہ  ای میل کا تبادلہ  رازداری میں ممکنہ   مداخلت سے محفوظ ہو۔ لہٰذا ہم مشورہ دیتے ہیں کہ  آپ اپنے متعلق  حساس ذاتی معلومات ، جیسا کہ آپ کا سوشل سیکیورٹی نمبر وغیرہ،  ہمیں ای میل کے ذریعے نہ بھیجیں۔ اگر آپ کی  مجوزہ اِی میل بہت زیادہ حساس ہے  اور اُس میں  آپ کے بینک اکاؤنٹ، کریڈٹ کارڈ یا سوشل سیکیورٹی نمبر جیسی معلومات شامل ہیں تو آپ  وہ  یو ایس  میل کے ذریعہ ارسال کریں۔ اگر دستیاب ہو تو  دوسرا متبادل ذریعہ  کسی محفوظ ویب    پیج کے ذریعہ  ڈیٹا جمع کرانا ہو سکتا ہے۔

 

الیکٹرانک میل پیغامات کو وفاقی ریکارڈ تصور کیا  جا سکتا ہے   اگر وہ فیڈرل ریکارڈز ایکٹ   یعنی ۴۴  یو ایس سی ۳۱۰۱ ا کی تشریح پر پُورا اُترتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ   جو ای میلز آپ ہمیں بھیجتے ہیں اگر وہ فیڈرل ریکارڈ کی تشریح پر پُورا اترتی ہیں تو پھر وہ  مختلف میعاد کے لیے محفوظ اور برقرار رہیں گی۔  ریکارڈ کا حصہ نہ ہونے والے  الیکٹرانک پیغامات   غیر ضروری ہوجائیں تو اُن کو  حذف کر دیا جاتا ہے۔

 

معلومات کو کیسے استعمال  کیا جاتا ہے

ہماری جانب سے   آپ کی جمع کی جانے والی معلومات   مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ہم معلومات جمع کرنے کے  مرحلہ پر ہی  معلومات کے استعمال  سے متعلق آگہی  واضح کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین خود اِس بات کا تعین کر سکیں کہ کیا وہ  مطلوبہ معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

 

آپ کی معلومات   کا تبادلہ

آپ کا استفسار کسی دیگر سرکاری ادارے سے متعلق ہونے کی صورت میں ہم  متعلقہ  سرکاری ادارے کو آپ کی فراہم کی جانے والی معلومات   منتقل کر سکتے ہیں۔  دیگر محدود حالات میں کانگریس  یا عام شہریوں  کی درخواستوں کے جوابات کے سلسلہ میں قانونی تقاضوں کی صورت میں  ہمیں آپ کی معلومات افشا کرنا پڑ سکتی ہے ۔ اس سے پہلے کہ آپ  شخصی  طور پر قابل شناخت معلومات  کا اندراج کریں، جیسا کہ  آن لائن فارم پر، تو  آپ کو  اُس کا مقصد اور معلومات کے  استعمال سے متعلق آگہی دی  جائے گی۔

 

آپ  پرائیویسی ایکٹ سسٹمز آف ریکارڈ نوٹسز کے صفحہ پر  اس حوالہ سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں کے آپ کے تفصیلات  کا تبادلہ کس طرح کیا جاتا ہے۔

 

معلومات کو برقرار رکھنا

ہم   جمع کی جانے والی  معلومات  کے استعمال کا  مقصد مکمل ہونے کے بعد اُس کو   حذف کر دیتے ہیں  ما سوائے اس صورت میں جب ہمیں قانون یا سرکاری پالیسی کے  تقاضوں کے تحت ان معلومات کو مزدید کچھ عرصہ کے لیے اپنے پاس  رکھنا  ہو۔  برقی ذرائع پر جمع کرائی گئی معلومات کو فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کے اصولوں اور نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کے منظور کردہ ضوابط اور ریکارڈ کے شیڈول کے مطابق برقرار  اور ضائع کیا جاتا ہے۔ بعض معاملات میں ہمارے پاس جمع کی گئی معلومات ادارے کے  ریکارڈ کا حصہ بن سکتی ہے اور یوں وہ  معلومات تک رسائی کی آزادی کے قانون کے تابع ہو سکتی ہے۔

 

معلومات کا تجزیہ 

ہماری ٹیمیں    خام معلومات کا تجزیہ کرنے کے لیے  معلوماتی تجزیوں کی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں تاکہ حقیقی لوگوں کے رُجوع کرنے کی بنیاد پر ویب سائٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

گوگل اینالیٹکس   وفاقی حکومت کے لیے  تشکیل کردہ  مشترکہ اکاؤنٹ ڈیجیٹل اینالٹکس پروگرام یعنی ڈی اے پی ہمارا بنیادی معلوماتی تجزیہ کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صارف کے تجربہ کو بہتر بنانا اور حکومتی اداروں  کو یہ سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ لوگ سرکاری خدمات کو آن لائن کیسے تلاش  کرتے ہوئے  اُن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں  اور اسے استعمال کرسکتے ہیں۔  گوگل یا ہمیں  کسی مخصوص صفحہ سے آپ کے رُجوع سے متعلق  رسائی حاصل  نہیں ہے۔ ہمارے ملازمین صرف ایک مخصوص مدت کے لیے تمام صارفین کا مجموعی ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔ ہم وزیٹر کے تجربات کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے اپنے شراکت داروں اور ٹھیکیداروں کے ساتھ مجموعی ڈیٹا کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم  ڈیجیٹل تجزیات پروگرام کے حصہ  کے طور پر جمع کی جانے والی  وفاقی حکومت کی معلومات کا کوئی بھی حصہ  ڈیٹا گوگل کے کارپوریٹ اشتہاری شراکت داروں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتاہے۔ پروگرام میں  شخصی  معلومات  جمع کرنے  کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے اور ادارے  بھی اپنی ایماء پر ذاتی معلومات کو پروگرام کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کر سکتے۔ اُس کے علاوہ پروگرام کا  کوڈ  جلد از جلد دستیاب سہولت کے تحت صارف کے آئی پی نمبر  کو گمنام کردیتا ہے اور صارف کا حقیقی آئی پی ایڈریس کسی بھی موقع پر معلوماتی ذخیرہ میں جمع نہیں کیاجاتا ۔ 

 

آٹھ نومبر ۲۰۱۶ء  کو   انتظامی اُمور اور بجٹ کے دفتریعنی او ایم بی نے وفاقی اداروں کی عوامی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل خدمات سے متعلق  پالیسیوں پر مبنی ایک یاداشت نامہ جاری کیا جس میں  انتظامیہ کے  سرکاری اداروں پر لازمی کیا گیا ہے کہ تمام  عوامی رجوع والی سرکاری ویب سائٹس پر ڈیجیٹل اینالٹکس پروگرام  پر جاوا اسکرپٹ نافذ کیا جائے۔  ہماری ویب سائٹس  سے رجوع کرنے والے صارفین  مطلع رہیں  کہ ہم  ویب سائٹس  پر آنے والوں کے بارے میں اضافی معلومات جمع اور استعمال کرتے ہوئے صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے پر کام کرسکتے ہیں۔ 

 

ڈیجیٹل معلومات کے تجزیوں سے متعلق مزید معلومات کے حصول کے لیے براہ مہربانی   ڈی اے پی ایٹ سپورٹ ڈاٹ ڈیجیٹل گو و ڈاٹ گوو  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

تیسرے فریق کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن 

محکمہ    خارجہ تیسرے فریق کی متعدد ویب سائٹس پر ، بشمول سوشل میڈیا  ذرائع، سرکاری صفحات اور اکاؤنٹ فعال رکھتا ہے جس کا مقصد امریکی عوام اور غیر مُلکی حلقوں سےبہتر رابطہ رکھنا ہے تاکہ  ہماری سرگرمیوں، تقریبات، خبروں اور معلومات   سے متعلق آگہی کا فروغ ممکن ہو سکے۔ 

 

کسی تیسرے فریق کی ویب سائٹ پر آپ کی سرگرمیوں   کی حفاظت اور رازداری   کی نگرانی اُس سائٹ کی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی  کی جاتی ہے۔  ہم کسی  بھی تھرڈ پارٹی ویب سائٹ کے ذریعہ سے معلومات کا حُصول اور ذخیرہ نہیں کرتے۔ تھرڈ  پارٹی سائٹس اکثر عوام، عام صارفین اور تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹ کا انتظام چلانے والی تھرڈ پارٹیز کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔  آپ  تیسرے فریق کی ایسی ویب سائٹس پر  معلومات فراہم کرنے سے قبل اُس کے رازداری سے متعلق شرائط و ضوابط کا بغور جائزہ لیں کہ وہ آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ تھرڈ پارٹی  ویب سائیٹس پر اپنی پرائویسی کی ترتیب بھی اپنی ترجیحات کے عین مطابق  متعین کر سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ڈاٹ جی او وی  والی سرکاری ویب سائٹس پر صارفین کے اطمینان  کے حوالہ سے رائے اورمعلومات کے حُصول کے حوالہ سے ہم فورسی رزلٹس امریکن کسٹمر سیٹسفیکشن انڈیکس ( اے سی ایس آئی) کا آن لائن سروے  تسلسل کے ساتھ بروئے کا رلاتے ہیں۔  یہ سروے    رضاکارانہ ہوتا ہے اور صارفین کی ذاتی معلومات جمع نہیں کی جاتی  ہیں۔  ہم  خُصوصی مقاصد کی خاطر وقتی سروے بھی استعمال کرتے ہیں جن کی وضاحت پوسٹ کرتے وقت ہی  کی جاتی ہے۔ 

 

جی او وی ڈیلوری 

محکمہ خارجہ کا بیورو برائے گلوبل آفیئرز ( جی پی اے)  جی او وی ڈلیوری سروس کو استعمال کرتے ہوئے  خبروں   کی ترسیل  کے خواہشمند افراد تک ای میل کے ذریعہ خبرنامہ ارسال کرتا ہے۔ جی پی اے  کا آفس آف گلوبل ویب پلیٹ فارمز محکمہ خارجہ  کی جانب سے جی او وی ڈیلوری کے لیے بطور اختیاری ایجنٹ خدمات سرانجام دیتا ہے  اور  محکمہ  کے اندر ای میل خبرناموں تک، موضوعات کی ترتیب اور حذف کرنے کے مجاز افراد کی  نگرانی بھی کرتا ہے۔ 

جی او وی ڈیلوری   انٹرنیٹ پر منحصر ایک ایسا  ای میل سبسکرپشن کے انتظام و انصرام کا سلسلہ ہے جو  عام صارفین کو محکمہ خارجہ کی  ویب سائٹ  اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی  سے خبروں  اور معلومات کے حُصول   کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جی او وی ڈیلوری کے صارفین  اپنی پسند کے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں۔  کسی بھی خاص موضوع میں دلچسپی کے حامل صارف کو  مطلوبہ معلومات دستیاب ہوتے ہی محکمہ کی جانب سے  بذریعہ اِی میل فراہم کی جاتی ہے۔  صارف کا تعارفی خاکہ اُن کی ای میل اور دلچسپی کے حامل موضوعات پر مبنی ہوتا ہے جن کے بارے میں وہ  معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔  صارفین کو یہ سہولت میسر ہوتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق  اُن کو درکار معلومات  حاصل کریں اور کسی بھی وقت چاہیں تو  وہ سبسکرپشن کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔ 

 

محکمہ خارجہ کے جی او وی ڈلیوری سرشتہ سے رجوع کرنے والے صارفین محکمہ سے رابطہ کے دوران  رازداری کی توقع کر سکتے ہیں۔   ہم جی او وی ڈیلوری سرشتہ میں صارفین کی جانب سے منتخب کردہ  موضوعات سے متعلق معلومات ہی  اِی میل پتوں پر ارسال کرتے ہیں۔  ہم جی او وی ڈیلوری سرشتہ کو  صارف   کو غیر متعلقہ موضوعات ، شخصی شناخت کی معلومات کی سرگرمی سے حُصول اور پرائیوسی دفتر کی اجازت کے بغیر ذاتی شناخت کی حامل معلومات کی تلاش  کی خاطر استعمال نہیں کرتے۔  اگر صارف جی او وی ڈیلوری سسٹم میں  شخصی شناخت کی حامل معلومات  ارسال یا پوسٹ کرتا ہے تو ہم قانونی نکتہ ، انتظامی احکامات اور ضوابط  میں مجاز  مقاصد کے تحت  نہایت ہی ضروری معلومات کو کم از کم درجہ تک استعمال کرتے ہیں۔ 

 

محکمہ خارجہ یا جی او وی ڈیلوری سرشتہ  پرائیویسی  دفتر کی اجازت کے بغیر  کسی بھی صارف کا تعارفی خاکہ بشمول ای میل ایڈریس کے افشا  کرنے کا مجاز  نہیں ہے۔ 

 

کوکیز 

کوکیز   معلومات یا تحریر کے وہ چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں جو وقتی سیشن کے دوران ، بطور سیشن کوکیز،   استعمال یا پھر صارف کی مشین کی ہارڈ ڈرائیو پر  بطور مستقل کوکیز محفوظ کی جاتی ہیں تاکہ جب صارف دوبارہ ویب سائٹ  ملاحظہ کرے تو اُن کی معلومات دستیاب ہو۔ اگر آپ  اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر وقتی یا مستقل  کوکیز محفوظ کرنے سے گُریز کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے براؤزر میں اُن کو  غیر فعال کر سکتے ہیں۔  تاہم آپ کو بعد ازاں بھی ہماری ویب سائٹ  کے معلوماتی وسائل  تک رسائی حاصل ہوگی لیکن کوکیز کو غیر فعال کرنے سے بعض ویب سائٹس ممکنہ طور پر صحیح کام نہیں کریں گی۔ آگاہ رہیں کہ آپ کے براؤزر میں کوکیز کو غیر فعال کرنے سے اُن   تمام تر ویب سائٹس  کی فعالیت پر اثر پڑے گا جو آپ ملاحظہ کرتے ہیں۔ 

 

بچوں سے آن لائن  رابطہ 

یہ ویب سائٹ تیرہ برس سے کم عمر کے بچوں کو تعلیمی مواد فراہم کر سکتی ہے۔ اگر محکمہ خارجہ کی کوئی ویب سائیٹ تیرہ برس سے کم عمر کے بچوں کے متعلق معلومات جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو ہم بچوں کی آن لائن رازداری کے تحفظ کے قوانین کے تحت  معلومات  اور ہدایات فراہم کریں گے۔  یہ ویب سائٹ  مکمل طور پر واضح کرے گی کہ معلومات کون سے خاص مقصد کے لیے استعمال کی جائے گی ، کون اُس کو دیکھ پائے گا اور یہ کتنی مدت کے لیے رکھی جائے گی۔ 

 

دیگر ویب سائٹس کا ملاحظہ 

 اِس ویب سائٹ پر  دیگر وفاقی ، بین الاقوامی، غیر سرکاری اور بعض تجارتی اداروں کی ویب سائٹوں کے لنک بھی دسیتاب  ہو سکتے ہیں۔ اگر  آپ ہماری ویب سائٹ سے کسی دیگر ویب سائٹ پر منتقل ہو جائیں تو براہ مہربانی  ذہن نشین رہے کہ پھر آپ ہماری نہیں بلکہ اُس ویب سائٹ کی رازداری پالیسی کی شرائط و ضوابط کے ماتحت ہوں گے۔  کسی بھی ویب سائٹ  کو ملاحظہ کرنے سے  قبل اُس کی  رازداری پالیسی کا مطالعہ کرنا ایک  اچھا عمل ہے۔ ہم  کسی بھی ویب سائٹ کے لنک میں شامل معلومات کی درستگی، مطابقت، بروقت اور مکمل ہونے کے بارے میں   کوئی  ضمانت فراہم کر سکتے ہیں نہ ہی اُس پر کوئی اختیار رکھتے ہیں۔ہم  اپنی ویب سائٹ پر  لنک فراہم کی جانے والی کسی ویب سائٹ   کے ذمہ دار اداروں یا اشخاص کی  جانب سے  بیان  کردہ خیالات  یا  مصنوعا ت اور خدمات  کی تائید نہیں کرتے۔ 

 

اگر آپ کو اس ضمن میں مزید تفصیلات درکار ہیں کہ ہم آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کرتے ہیں تو آپ کی رائے  کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ رازداری کی پاسداری سے متعلق ہمارا مواد، رازداری  کے اثرات کا جائزہ اور  ریکارڈز اور اعلانات کا نظام محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ دریں اثنا،  رازداری سے متعلق  اضافی  معلومات کے لیے پرائیویسی آفیس سے اُن کے  اِس ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔ مزید برآں ، آپ ہم سے مندرجہ ذیل پتہ  پر رابطہ کر سکتے ہیں:

 

آفس آف گلوبل انفارمیشن سروسز 

پرائیویسی آفیس – اے جی آئی ایس پی آر وی 

اسٹیٹ اینکس ۹

امریکہ محکمہ خارجہ واشنگٹن ڈی سی ۲۰۰۰۶ 

(جون ۲۰۲۰ء میں اپ ڈیٹ کیا گیا)