جب آپ ہماری سائٹ پر آتے ہیں تو ہم آپ کے متعلق کسی قسم کی ذاتی معلومات (پی آئی آئی) اکٹھی نہیں کرتے۔ ايسا ہم اس وقت کرتے ہیں جب آپ خود یہ معلومات ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کرتے ہيں۔ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ذاتی قابل شناخت معلومات مہیا کرنا رضاکارانہ ہے۔ مگرجب آپ ايسا کررہے ہوتے ہیں تو آپ مذکورہ مقصد کےلئے اپنی معلومات استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہو تے ہیں۔ بعض معلومات فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کو وہ سہولت مہیا نہ کرسکیں جس کے آپ خواہش مند ہیں۔ اگر آپ ویب فارم مکمل کرکے یا ای میل کے ذریعے،ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہمیں اپنی پی آئی آئی مہیا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم ان معلومات کو آپکو مطلوبہ معلومات یا سہولت مہیا کرنے یا آپ کے پیغام کا جواب دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں آپ سے درکار معلومات مختلف ہو سکتی ہیں۔ ان کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ جب ہماری سا ئٹ پر آتے ہیں تو کیا کرنا چاہتے ہیں۔
ہم خودکار طریقے سے اس ڈومین کا نام جس سے آپ نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ہے (ڈاٹ کام، ڈاٹ ای ڈی یو، وغیرہ)، ہماری سائٹ تک رسائی کی تاریخ اور وقت، اس ویب سائٹ کا ایڈریس (جیسا کہ سرچ انجن یا مخصوص صفحے) جس سے آپ ہماری سائٹ تک پہنچے ہیں؛ کو ضرور اکٹھا کرتے ہیں اور محفوظ کرتے ہیں۔ ہم اس طرح اکٹھی کی گئی معلومات سے اپنی سائٹ کے مختلف صفحوں پر آنے والوں کی تعداد کا حساب رکھتے ہیں جس سے ہمیں آپ کی طرح ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں کے لئے اپنی سائٹ کو مزید مفید بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ ہمیں ای میل بھیجتے ہیں
آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب ای میل کے ذریعے بمعہ اپنی رائے یا سوال کے کرسکتے ہیں۔ ہم ان معلومات کا استعمال آپ کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنانے یا آپ کی گزارش کا جواب دینے کے لئے کرتے ہیں۔ بعض اوقات ہم آپ کی ای میل آگے ان دوسرے امریکی حکومتی اداروں کو بھیج دیتے ہیں جو آپ کی زیادہ بہترطریقے سے مدد کرسکتے ہیں۔ ماسوائے قانون کے نفاذ کی غرض سے کی جانے والی مجاز تفتیشوں کے، ہم اپنے ای میل کسی بھی دوسرے بیرونی ادارے کو فراہم نہیں کرتے۔
تیسری پارٹی کی ویب سائٹس اور اپليکيشنز
ہم سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر نوعیت کی تیسرے فریق کی ویب سائٹوں کے ساتھ لنک کرتے ہیں۔ ہم سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کو غیر ملکی حاضرین سے تبادلہ خیال کی خاطر اور دنیا بھر میں عوامی سفارت کاری پر کام کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ سوشل نیٹ ورکنگ ويب سائٹيں سفارت خانے کی تقریبات کی تشہیر کرنے اور عام لوگوں سے رابطے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹ اور اس کے مختلف صفحات پر آنے والوں کی تعداد کو گننے اوراس کو بہتر بنانے کیلئے ویب پیمائش اور اور خاص طور سے تیار کی گئی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کر تے ہیں۔ کچھ صورتوں میں تیسرے فریق کی ایپلیکیشن کی جانب سے اکاؤنٹ کے رجسٹریشن کی غرض سے، صارف کا نام، ای میل ایڈریس، پاس ورڈ، اور محل وقوع جاننے کی گزارش کی جا سکتی ہے۔ ہم تیسرے فریق کی ویب سائٹس کو لوگوں سے پی آئی آئی مانگنے اور محفوظ کرنے کیلئے استعمال نہیں کرتے۔ ہم تیسرے فریق کے ذریعے حاصل کی گئی پی آئی آئی نہ تو اکٹھی کرتے ہیں اور نہ ہی محفوظ کرتے ہیں۔ کوئی پی آئی آئی وزارت خارجہ سے باہر کسی ادارے کو نہیں دی جاۓ گی، فروخت یا منتقل نہیں کی جائے گی بشرطیکہ قانون کے نفاذ کے عمل میں یا قانون کے تحت اسکی ضرورت ہو۔
ہم (سائٹ پر) آنے والوں کے اتفاقیہ انتخاب کے ذریعے، آراء اور مشورے اکھٹے کرنے کی غرض سے، مختلف اقسام کے آن لائن سروے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، وزارت خارجہ اپنی ویب سائٹ پر آنے والوں کی طمانیت جاننے کیلئے امریکی صارفین کے اطمینان کے اشاریے (فورسی رزلٹس امریکن کسٹمر سیٹسفیکشن انڈکس (اے سی ایس آئی) کا آن لائن سروے مستقل بنیادوں پراستعمال کرتی ہے۔ اس سروے سے پی آئی آئی اکھٹا نہیں کی جاتیں۔ اگرچہ آنے والوں کو اتفاقیہ طور پر منتخب کرکے سروے کی دعوت دی جاتی ہے مگر اس میں حصہ لینا آپ کی مرضی پر منحصر ہے اور ہر سفارت خانے کی ويب سائٹوں پر یہ سروے موجود نہیں ہوتے۔ اگر آپ سروے سے انکار کرتے ہیں تو آپکو تب بھی ہماری سائٹ پر معلومات اور وسائل تک ایسی ہی رسائی ہو گی جیسی ان لوگوں کو جو سروے میں شامل ہوتے ہیں۔ سروے رپورٹیں صرف ویب مینیجر اور دوسرے مخصوص عملے کو دستیاب ہوتی ہیں جنہیں یہ معلومات اپنے فرائض ادا کرنے کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ ہم مخصوص مقاصد کیلئے محدود وقت کے دیگر سروے استعمال کرسکتے ہیں جن کی وضاحت انکو جاری کرتے وقت کردی جاتی ہے۔
ٹریکنگ اور ترجیحات کے لئے معلومات اکھٹی کرنا (کُکياں)
ککی ایک چھوٹی ٹکسٹ فائل ہوتی ہے جو ایک ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر پر منتقل کرتی ہے تاکہ اسے آپکے اس کام کے دورانئیے کے عرصے (سيشن) میں مخصوص معلومات یاد رہیں۔ آپکا کمپیوٹر کُکی کی ان معلومات کو صرف اسی ویب سائٹ کو بتاۓ گا جس نے یہ معلومات آپ کو فراہم کی ہیں اور کوئی دوسری ویب سائٹ اسکی درخواست نہیں کرسکتی۔ کُکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں:
- سيشن: سیشن کُکیاں صرف اس وقت تک رہتی ہیں جب تک آپ کا ویب براؤزر کھلا رہے۔ جونہی آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں تو کُکیاں مٹ جاتی ہیں۔ ویب سائٹیں، سیشن کُکیوں کو تکنیکی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔ مثلاً سائٹ کو اچھی طرح دیکھنے یا آپکو اپنی ترجیحات کو ذاتی ضرورت کے مطابق سائٹ سے رابطہ کرنے کے قابل بنانا۔
- مستقل: مستقل کُکیاں صارف کی ہارڈ ڈرائیو پر محفوظ ہوتی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کون سے صارف سائٹ پر نئے ہیں یا کون سے پرانے، اور باقاعدگی سے آنے والوں کیلئے فورسی سیٹسفیکشن سروے کی باربار دعوت کو روکا جا سکے۔
اگر آپ نہیں چاہتے کہ سیشن یا مستقل کُکیاں آپ کی مشین پرموجود رہیں تو آپ اپنے براؤزر میں کُکیز کو بند کرسکتے ہیں۔ آپکو پھر بھی ہماری ویب سائٹ پر تمام معلومات اور وسائل تک رسائی حاصل رہےگی۔ تاہم کُکیاں بند کرنے سے کچھ ویب سائٹوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس بات سے باخبر رہیں کہ براؤزر میں کُکیز بند کرنے کا اثر ان تمام دوسری ویب سائٹوں پر بھی ہوگا جن پر آپ جاتے ہیں۔
بیرونی ویب سائٹس سے لنکس
ہماری ویب سائٹ پر امریکہ اور دوسرے ملکوں دونوں میں موجود دیگر امریکی اداروں، سفارت خانوں، کثیر الجہت تنظیموں اور نجی اداروں کے متعدد لنکس موجود ہیں۔ جب آپ کسی دوسری سائٹ کا لنک استعمال کرتے ہیں تو آپ ہماری سائٹ سے نکل چکے ہوتے ہیں اور آپ پر نئی سائٹ کی پرائیویسی پالیسی کا اطلاق ہو گا۔
اس بات کی پوری کوشش کی جاتی ہے کہ درست اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔ تاہم، ہم یہ ضمانت نہیں دے سکتے کہ کوئی غلطی نہیں ہو گی۔ جہاں تک اس ویب سائٹ پر دستاويزات اور معلومات کا تعلق ہے تو نہ سفارتحانہ اور نہ ہی اسکے ملازمین یا ٹھیکیدار کسی قسم کی کھلی یا مضمر ضمانت دیتے ہیں۔ اس میں ایسی ضمانت بھی شامل ہے جو اس ویب سائٹ پر دستیاب دستاویزات کے خاص مقصد کے لئے قابل استعمال ہونے یا کاروباری لحاظ سےٹھیک ہونے کے بارے میں ہو۔ مزید برآں، سفارتخانہ یہاں فراہم کی گئی کسی بھی معلومات، چیز یا عمل کے درست، مکمل یا مفید ہونے کی قانونی ذمہ داری نہیں لیتی اور نہ اس کا اظہارکرتی ہے کہ ایسی معلومات، چیز یا عمل کا استعمال نجی جملہ حقوق کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔
سائٹ کی سلامتی کے مقاصد اور اس چیز کو یقینی بنانے کے ليۓ کہ یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب رہے، وزارت خارجہ نیٹ ورک پر آمد و رفت کی نگرانی کےلئے ایسے سافٹ ویئر پروگرام استعمال کرتی ہے جس سے بلا اجازت معلومات کو منتقل یا تبدیل کرنے یا دوسری طرح سے نقصان پہنچانے کی کوششوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس سہولت پر بلا اجازت معلومات منتقل یا معلومات تبدیل کرنا سختی سے منع ہے اور 1986 کے کمپیوٹر اور اس کے غلط استعمال کے قانون کے تحت قابل سزا ہو سکتا ہے۔ معلومات قانون کے نفاذ کی مجاز تفتیشوں کےلئے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔ ماسوائے مندرجہ بالا مقاصد کے، انفرادی صارف کی شناخت یا اس کے استعمال کی عادات کو جاننے کیلئے کوئی دوسری کوشش نہیں کی جاتی۔ ان ویب سائٹوں پر بلا اجازت معلومات لگانے اور/ يا معلومات تبدیل کرنے کی کوشش کرنا سختی سے منع ہے اور 1986 کے کمپیوٹر اور اس کے غلط استعمال کے قانون اورٹائیٹل 18 یو۔ایس۔سی۔ سیکشن 1001 اور 1030 کے تحت قانونی کاروائی ہوسکتی ہے۔