کراچی: امریکی قونصلیٹ جنرل میں مسلسل چوتھے سال سندھی یوم ثقافت کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر لوک موسیقی کے کنسرٹ اور استقبالیے کا اہتمام
کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے سندھی میڈیا، ثقافتی نمائندوں اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ کنسرٹ میں بدین سے تعلق رکھنے والے لوک موسیقار ارباب خان کھوسو نے الغوزا، تھرپارکر کے ستار جوگی نے مرلی بجا کر اور معروف سندھی گلوکار احمد مغل نے اپنے سُروں سے شرکا کو مسحور کیا۔قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ سندھ صوفیوں، درویشوں اور شاعروں کی دھرتی ہے، سندھ کے باسیوں نے رواداری اور بھائی چارے پر مبنی امن دوست معاشرہ تشکیل دیا ہے، سندھی یوم ثقافت کے اس عظیم دن پر امریکا سندھ کے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔’’
