وزیر خارجہ ٹلرسن کا بیان کیٹلین کولمین، جوشوا بوئل اور ان کے خاندان کی دہشت گردوں کی قید سے رہائی پر

امریکی حکومت  پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

امریکی شہری کیٹلین کولمین اور کینیڈین شہری جوشوا بوئل کو 2012  میں حقانی نیٹ ورک نے  یرغمال بنا لیا تھا۔ ان کے تینوں بچے قید کے دوران پیدا ہوئے۔ آج وہ آزاد اور محفوظ ہیں۔

میں امریکی حکومت کےمختلف شعبوں کی انتھک محنت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ مجھے  خاص طور پر سفیر ہیل اور ان کے مشن اسلام آباد کی ٹیم کے پاکستان کے ساتھ اشتراک کار پر فخر ہے۔ ان کوششوں کی کامیابی سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ امریکہ کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے۔

امریکہ حکومت پاکستان اور پاکستانی فوج کے تعاون پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا میں نئی حکمت عملی  پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے جو اسے  خطے میں استحکام اور دیرپا امن کے لیے ادا کرنا چاہیے۔ امریکہ کو امید ہے کہ پاکستان کے اعمال امریکہ پاکستان تعلقات کو آگے بڑھائیں گے جن کا تعلق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور دوسرے شعبوں میں تعاون کے ضمن میں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں سے ہے۔

# # #

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔