امریکی سفیر کی یوتھ کونسل (اے وائے سی) کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کے پہلے سو شو اولمپکس کا اہتمام یہاں پاکستان بوائز اسکاوٹ ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے)کے نیشنل ہیڈ کواٹرز میں کیا گیا۔ اس دو روزہ تقریب جو پی بی ایس اے اور نیشنل لائبریری میں منعقد ہوئی نوجوانوں نے بہت سی نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام امریکی سفاتخانہ، امریکی سفیر کی یوتھ کونسل، پاکستان یو ایس المنائی نیٹ ورک (پی یو اے این)، پی بی ایس اے اورپاکستان نیشنل لائبریری کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ اٹھارہ اور پچیس سال کے درمیان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی جن میں کرکٹ، کھو کھو، پٹھو گرم، انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری و صوتی مقابلے شامل ہیں۔
امریکی سفارتخانہ کی نائب کلچرل اتاشی لارا جوراجک نے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکی سفارتخانہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق پرگراموں کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کو امریکی سفارتخانہ کو اس تقریب کا اہتمام کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشو اولمپکس جیسے پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کا نہ صرف یہ کہ مظاہرہ کر سکیں بلکہ ان کو پروان بھی چڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مواقع نوجوانوں کے مختلف گروپوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں جس سے نہ صرف وہ ایک دوسرے کے تجربہ سے سیکھتے ہیں بلکہ انہیں دیر پا روابط قائم کرنے کا بھی موقع ملتا ہے جو ان کے مستقبل میں کی جانی والی کوششوں میں کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
امریکی سفیر کی یوتھ کونسل در اصل امریکی سفارتخانہ کا ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصدپاکستان اور امریکہ کے درمیان نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں اور پروگرامز کے ذریعہ اشتراک کار کو بڑھانا ہے۔ یہ کونسل پاکستان کے نوجوانوں کی دلچسپی اور اہمیت سے متعلق موجودہ صورتحال اور مسائل سے متعلق براہ راست معلومات کے تبادلہ کا ایک ذریعہ ہے۔ سوشو اولمپکس کے ذریعہ اس کونسل کے نوجوانوں کے ساتھ روابط کو وسعت دینے میں مدد ملی اور اس کے ساتھ ساتھ اس نے نوجوانوں کہ بھی یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ایک دوسرے سےان سرگرمیوں کے ذریعہ جس میں ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار، تخلیقی عمل اور اہم سوچ و بچار پر مبنی دیرینہ تعلقات استوار کر سکیں۔یوتھ کونسل اور سوشو اولمپکس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے دیکھئے
http://www.facebook.com/sociolympics, www.twitter.com/Sociolympics, www.pinterest.com/Sociolympics