اسلام آباد (۱۱نومبر ، ۲۰۱۵ء) – صدر اوبامہ کے خصوصی معاون اور سینئرڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیائی امور پیٹر لیوائے اور قائم مقام امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان لارل ملر نے نومبر ۱۰ تا نومبر ۱۱ پاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر لیوائے اور لارل ملر نے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کی تحسین کا اعادہ کیا۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مفاد ات ،بشمول جمہوریت کی ترقی، امن۔ سلامتی اور معاشی ترقی پر مبنی طویل مدتی دو طرفہ اشتراک موجود ہے۔