امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنوئرٹ کاحافظ سعید کی رہائی پر کا بیان

واشنگٹن (۲۳  ِنومبر، ۲۰۱۷ء)__ امریکہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان میں نظر بندی سے رہائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ لشکر طیبہ ایک نامزدغیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے ،جو دہشت گرد حملوں میں سینکڑوں معصوم شہریوں کی، جن میں متعدد امریکی باشندے بھی شامل ہیں، ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔ پاکستانی حکومت اِس  بات کو یقینی بنا ئے کہ حافظ سعید کوگرفتار کرکے اس  کے جرائم کی سزا دی جائے۔

امریکی محکمہ خزانہ نےمئی ۲۰۰۸ ء میں ایگزیکٹیو آرڈر ۱۳۲۲۴ کے تحت حافظ سعید کا نام خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔نومبر ۲۰۰۸ ء کے ممبئی حملے کے بعد،جس میں چھ امریکی شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ نے دسمبر ۲۰۰۸ ء کو یو این ایس سی آر ۱۲۶۷ کے تحت حافظ سعید کو انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔ لشکر طیبہ اور اُسکی فرنٹ تنظیموں، رہنماؤں اور کارکنوں پرامریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کی پابندیاں عائد ہیں ۔ ۲۰۱۲ ء سے امریکہ نے حافظ سعید کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اطلاعات کی فراہمی پر ایک کروڑ ڈالرکا  انعام بھی مقرر کر رکھا ہے.