امریکی شہری کیٹلین کولمین اور ان کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئل کو طالبان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔ محترمہ کولمین نے قید میں تین بچوں کو جنم دیا۔ گزشتہ روز امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
آج وہ آزاد ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے پاکستان سے تعلقات میں ایک مثبت موقع ہے۔ پاکستانی حکومت کا تعاون اس بات کا مظہر ہے کہ وہ خطے میں سلامتی مہیا کرنے کے حوالے سے امریکی خواہشات کا احترام کر رہی ہے۔ مستقبل میں بھی ہم دہشت گردی کے خلاف اور باقی ماندہ مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں اسی طرح کی مشترکہ کارروائیاں جاری رہنے کی امید رکھتے ہیں ۔
# # #
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔