میں کراچی میں 13 مئی کو کیے جانے والے اس بہیمانہ حملے کی پرزور مذمّت کرتا ہوں جس میں اسماعیلی کمیونٹی کے درجنوں افراد جاں بحق ہوے۔
اس المناک سانحے پر امریکی عوام پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔
یاد رکھیے: ہمارا اتحاد، ہمت اور ایک دوسرے کا احترام کسی بھی دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتے ہیں
میں حملے کا شکار ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور تعزیت کرتا ہوں اپنے قریبی دوست، عزت مآب آغا خان سے جن کی قیادت میں اسماعیلی کمیونٹی نے پاکستان اور دنیا بھر میں ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی. ہم ان کوششوں کی حمایت کریں گے جو اس واقعے کے ذمه داروں کو کیفر کردار تک پپنہچاۓ. اس سانحے کی تحقیقات کے لیے ہمارا تعاون حاضر ہے۔