اسلام آباد ( یکم اکتوبر ۲۰۲۰ء)۔۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اسلام آباد میں واقع سفارتخانہ نے پاکستان کی جانب سے بچوں کے بین الاقوامی اغوا کے شہری پہلوؤں سے متعلق دی ہیگ کنوینشن مجریہ۱۹۸۰ء میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
کنوینشن دونوں ملکوں کے درمیان والدین کی جانب سے بچوں کوتحویل میں لینے کے تنازعات کا تصفیہ کرنے کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنائے گا۔
دی ہیگ کنوینشن کے توسط سے پاکستان اب بچوں کے اغوا کے بین الاقوامی واقعات کا تدارک کر سکے گا اور پاکستان اور امریکہ کے مابین اغوا ء شدہ بچوں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔ والدین کے ہاتھوں بچوں کے اغوا کی روک تھام کرنا اور اُن کی تحویل کے متعلق تنازعات حل کرنا امریکی محکمہ خارجہ کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے لہٰذا ہم اِس عالمی کوشش میں نئے شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔
اغوا کے معاملات سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے اور بچوں کے بین الاقوامی اغوا کے صفحہ پر کلک کریں:
travel.state.gov
پریس اُمور سے متعلق سوالات کے لیے براہ مہربانی ہم سے مندرجہ ذیل پتہ پر رابط کریں: