امریکہ کرونا وائرس کے سَدِ باب کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد (۲۶ مارچ ، ۲۰۲۰ء) __  پاکستان اور امریکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں  شراکت دار ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن  کے سماجی رابطہ ذرائع پر جاری کیے جانے والے پیغام میں سفیر پال جونز نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مددد کی  تفصیلات بیان کیں اور نت نئی ٹیکنالاجی  اور وسائل کی  فراہمی  سے مشترکہ  تعاون کو مزید گہرا  بناننے کے عزم کا اظہار کیا اور   پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو  رہنمائی فراہم کی۔ خُصوصی طور پر سفیر پال جونز نے پاکستان میں مُقیم امریکی شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سلامتی اور صحت کے بارے میں ہنگامی پیغامات  حاصل کرنے کے لیے  اسمارٹ  ٹریولر انرول مینٹ پروگرام میں  اپنااندراج  کرائیں۔ پروگرام میں شمولیت مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر کی جاسکتی ہے :

http://step.state.gov.

سفیر پال جونز نے کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے   ہنگامی امداد فراہمی کی فراہمی  کے لیے پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دیا ہے۔ہم نے موجودہ   مالی وسائل میں سے دس لاکھ ڈالر مختص کیے ہیں  جبکہ دس لاکھ ڈالر  کااضافی فنڈ  لیبارٹری اور   ایمرجنسی ترسیلات  اور عوام کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی نشاندہی کے قابل بنانے کے لیے دیا گیا ہے۔ امریکہ اور پاکستان صحت کے بین الاقوامی مسائل سے  نمٹنے  میں دیرینہ   شراکت دار ہیں اور کرونا وائرس کے خلاف  موجودہ جدوجہد میں یہ  شراکت   ہمارے لوگوں  کی تندرستی اور خوشحالی  کے مشترکہ نصب العین کی تکمیل کے لیے کلیدی اہمیت  کی حامل ہے۔ سفیر جونز کا پیغام ، انگریزی اور اردو  ترجمہ کے ساتھ، یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے  اور پیغام انگریزی اور اردو میں اِس پریس ریلیز کے ساتھ بھی منسلک ہے